Type to search

ٹی وی اور فلم

حنا خان کی فلم کنٹری آف بلائنڈ کا پوسٹر لانچ

فلم کنٹری آف بلائنڈ

فلمی ڈسک، 24 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی اداکارہ حنا خان اس سال دوسری بار کانز فلم فیسٹیول میں پہنچی ہے- اداکارہ اپنے حسن کا جلوہ بکھرنے میں کوئی کثر نہیں چھور رہی ہے-

 

اس ہفتے کی شروعات میں ریڈ کارپٹ پر انہوں نے لیلک کلر کا گاؤن پہن کر واک کیا اور اپنے شاندار مظاہرے کے لیے خوب تعریف بٹوری-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HK (@realhinakhan)

 

اب انہوں نے اپنی آنے والی فلم کنٹری آف بلائنڈ کے پوسٹر کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کردیا ہے-

اس بار حنا خان فم فیسٹیول میں اپنی انڈو-انگلش فلم کنٹری آف بلائنڈ کے پوسٹر لانچ کے لیے آئی ہے- اداکارہ کی اس فلم کا پوسٹر ریلیز ہوگیا ہے-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HK (@realhinakhan)

 

بتادیں کہ کنٹری آف بلائنڈ کے ذریعہ حنا خان انڈو-ہالی ووڈ فلم میں ڈیبیو کرنے والی ہے-

حنا خان نے اس پوسٹ کے ساتھ لکھا- “کسی کے لیے بھی سنیما کے ساتھ تجربہ کرنا آسان نہیں ہے- لیکن بین الاقوامی سطح پر مناسب بنانا بھی ایک مشکل کام ہے، خاص طور پر آزاد فلم سازوں کے لیے۔ ہمیں بھی ایسے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HK (@realhinakhan)

 

لیکن ہمیں کہانی کے سارے کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا- ایک اداکار کے طور پر میں ایک نابینا لڑکی کا رول نبھانا غیر معمولی اور دلچسپ دونوں تھا اور زیادہ وجوہات سے میں اب لکھ سکتی ہوں-

حال ہی میں آئی میڈیا رپورٹ کے مطابق، کنٹری آف بلائنڈ ایچ جی ویلس کے ناول دی کنٹری آف بلائنڈ پر مبنی ہے- اس فلم کی ہدایت راحت کاظمی نے دی ہے-

یہ ایک انڈو-انگلش فلم ہے جو بلائنڈ لوگوں سے بھری گھاٹی کی زندگی کو دیکھاتی ہے-

فلم میں دیکھایا گیا ہے کہ آنکھوں کی روشنی نہ ہونے کے باوجود کیسے لوگ خوشحال اور شاندار زندگی جیتے ہیں-

اس فلم میں حنا ایک نابینا خاتون کا رول نبھارہی ہے-

بتادیں کہ فلم کنٹری آف بلائنڈ میں اداکارہ تیر کمان چلاتی بھی نظر آئیں گی- اب یہ دیکھنا کافی دلچسپ ہوگا کہ ایک نابینا لڑکی کیسے تیر چلائیں گی-

رپورٹس کے مطابق اس رول کے لیے حنا خاص طور پر بلائنڈ اسکول ورک شاپ میں گئی تھی-

حنا خان کے فینس کی معلومات کے لیے بتادیں کہ فلم کنٹری آف بلائنڈ کا پوسٹر انڈیا پویلین میں لانچ کیا گیا، جہاں حنا نے اپنی فلم اور اسکی اہمیت کے بارے میں بات کی-

اس دوران انہوں نے کشمیر کی خوبصورت وادیوں میں فلم کی تیاری اور شوٹنگ کے دنوں کے قصے اور کہانیاں بھی بتائی-

Tags:

You Might also Like