Type to search

تعلیم اور ملازمت

مانو المونی اسوسی ایشن کے وفد نے کی وائس چانسلر پروفیسر عین الحسن کی گلپوشی

المونی مانو

حیدرآباد، 11 جنوری (پریس نوٹ) مانو المونی اسوسی ایشن کے ایک وفد جو صدر المونی اسوسی ایشن جناب اعجاز علی قریشی ، ایڈوکیٹ کی صدارت میں وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی پروفیسر سید عین الحسن سے ملاقات کی اور مبارکباد پیش کی۔

 

 

یونیورسٹی کو A+ رینک ملنے کی خوشی میں اردو یونیورسٹی کے 25 سال مکمل ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی گئی۔ اس کے علاوہ کئی ایک امور پر وائس چانسلر سے تفصیلی گفتگو کی گئی اور کئی ایک مسائل پر وائس چانسلر نے تیقین دیا کہ تمام معاملات کو مکمل کیا جائے گا اور بہت جلد المونی میٹ کا بھی انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔

 

اس موقع پر ڈین المونی ، پروفیسر سید نجم الحسن، صدر المونی اسوسی ایشن اعجاز علی قریشی، ایڈوکیٹ ،جناب محمد واحد علی خان، ایڈوکیٹ، محمد عبدالباسط، ایڈوکیٹ ، سکریٹری محمد ایوب خان نے شرکت کی۔

Tags:

You Might also Like