Type to search

ٹی وی اور فلم

ساجد خان پر جنسی ہراسانی کا ماڈل ڈمپل پول نے لگایا الزام

ساجد خان ڈمپل پول

فلمی ڈسک،11ستمبر (ذرائع) اداکارہ فلم میکر ساجد خان پر ایک ماڈل نے جنسی ہراسانی کا الزام لگایا ہے- جسکے بعد سے ساجد خان کی گرفتاری کی مانگ کرتے ہوئے جمعہ کو ٹیوٹر پر ہیش ٹیگ آریسٹ ساجد خان زبردست ٹرینڈ ہونے لگا-

انسٹاگرام پر ڈمپل پول نامی ایک ماڈل کے ایک ان-آفیشل اکاؤنٹ سے لکھا گیا، جب می ٹو مہم کی شروعات ہوئی تھی، تب کئی لوگوں نے ساجد خان پر اپنی بات رکھی تھی-

 

View this post on Instagram

 

🙏🏼 Before democracy dies and there is no freedom of speech anymore I thought I should speak !

A post shared by Dimple paul (@paulaa__official) on

 

لیکن میں ایسا کرنے کی ہمت نہیں جٹا پائی کیونکہ انڈسٹری میں کئی اور فنکاروں کی طرح میرا بھی کوئی گاڈفادر نہیں تھا اور مجھے خاندان کا خرچ بھی چلانا تھا اس لیے میں خاموش رہی، اب میرے والدین میرے ساتھ نہیں ہے-

میں بس اپنے لیے کماتی ہوں، ایسے میں ہمت جٹا کر میں بول سکتی ہوں کہ 17 سال کی عمر میں ساجد خان کی طرف سے میرا استحصال کیا گیا تھا-

ڈمپل نے بتایا کہ ایسا انکے ساتھ ایک آڈیشن کے دوران ہوا تھا- انہوں نے میرے ساتھ گندی باتیں کی- مجھے چھونے کی کوشش کی- یہاں تک کہ اپنی اگلی فلم ہاؤس فل میں کام کے بدلے میں انہوں نے مجھے اپنے سامنے کپڑے بھی اتارنے کو کہا، اپنے پوسٹ کے آخر میں ڈمپل لکھتی ہے- ایسا نہ جانے انہوں نے کتنی لڑکیوں کے ساتھ کیا ہوگا-

میں ہمدردی پانے کے لیے یہ سب نہیں لکھ رہی ہوں، میں ایسا اس لیے کر رہی ہوں کیونکہ مجھے احساس ہوا ہے کہ اس نے مجھے کافی بری طریقے سے متاثر کیا ہے اور میرے پاس بتانے کا اس وقت کوئی چارہ نہیں تھا-

لیکن اب یہ صحیح وقت ہے- ایسے میں لوگوں کو سلاخوں کے پچھے ڈال دینا چاہیئے، نہ صرف کاسٹنگ کاوچ کی وجہ سے بلکہ یہ لوگوں کو اپنے اشاروں پر چلاتے ہیں اور ان سے انکےخواب چھین لیتے ہیں- حالانکہ میں وہی نہیں روکی- ہاں، اس پر چپ رہ کر میں نے غلط کیا-