Type to search

تعلیم اور ملازمت

 اردو یونیورسٹی یونانی کورس کے اغاز کے لیے پوری  طرح سنجیدہ: وائس چانسلر پروفیسر عین الحسن کا اظہار خیال

حیدراباد 19/ اپریل( پریس نوٹ) مولانا ازاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے المنونی ایسوسییشن کے صدر اعجاز علی قریشی کی قیادت میں اج المونی ایسوسییشن کے ایک نمایندہوفد نے وائس چانسلر مولانا ازاد نیشنل اردو یونیورسٹی پروفیسر عین الحسن سے ملاقات کی اس موقع پر المونی ایسوسی ایشن نے وائس چانسلر پروفیسر عین الحسن سے مطالبہ کیا کہ شہر حیدراباد میں مولانا ازاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی جانب سے یونانی کے کالج اور یونانی کے کورس سے شروع کیے جانے چاہیے چونکہ مولانا ازاد نیشنل اردو یونیورسٹی ملک گیر سطح پر اردو میں اعلی تعلیم فراہم کرنے والی اپنی نوعیت کی ایک منفرد یونیورسٹی ہے ایسوسییشن کے اس مطالبے پر مثبت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر عین الحسن نے کہا کہ امونیا ایسوسی ایشن اس حوالے سے باضابطہ طور پر ایک بلو پرنٹ تیار کرے تاکہ یونیورسٹی یونانی کورس کے اغاز کے لیے ٹھوس بنیادوں پر کام شروع کر سکے پروفیسر عین الحسن نے کہا کہ اردو دان حضرات کی نمائندگی اور پھر باضابطہ طور پر ایک بلو پرنٹ کی فراہمی کے بعد ہی مولانا ازاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں پروفیسر فیضان مصطفی کی رہنمائی میں بی اے ایل ایل بی اور ایل ایل ایم کے کورسز کا اغاز اس تعلیمی سال سے پہلے ہی کیا جا چکا ہے اور اگر یونانی کورس کے حوالے سے بھی ماہرین کی جانب سے تیار کردہ بلو پرنٹ اور بنیادی لوازمات کے متعلق تمام تر معلومات اگر یونیورسٹی کو فراہم کی جاتی ہیں اور مانو المونی ایسوسییشن یہ کام کرتا ہے تو یقینا مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں یونانی کورس بھی شروع کیے جائیں گے مانو المونی اسوسییشن کی جانب سے اس موقع پر پروفیسر عین الحسن کی شال پوشی اور گل پوشی کی گئی اور اردو میں قانون کی اعلی تعلیم کے ایل ایل بی اور ایل ایل ایم کے کورسز کے اغاز پر انہیں مبارکباد دی گئی مانو المونی ایسوسییشن کے وفد میں صدر اعجاز علی قریشی کے علاوہ سیکرٹری ایوب خان بھی شامل تھے پروفیسر عین الحسن نے اس موقع پر مانو المونی ایسوسییشن کے نمائندوں کو یقین دلایا کہ پرانے شہر حیدراباد میں مولانا ازاد نیشنل اردو یونیورسٹی اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے کے لیے تیار ہے یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مولانا ازاد نیشنل اردو یونیورسٹی رواں تعلیمی سال سے فلک نما کے مانو ماڈل اسکول میں ایوننگ کالج شروع کر رہی ہے

Tags:
Ayub Khan

Ayub Khan, MA (MCJ) MANUU, Managing Editor of Urdu Post, CEO of MAKS Media.

  • 1

You Might also Like