Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹائیگر شراف کی ‘باغی 3’ فرسٹ پوسٹر ریلیز

فلمی ڈسک،3فبروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) باغی اور باغی 2 کی زبردست کامیابی کے بعد ٹائیگر شراف اپنی اگلی فلم باغی 3 کے ساتھ تین گناہ ایکشن پیش کرنے کے لیے پوری تیاری میں ہے۔ فلم سازوں نے آج فلم کا پہلا پوسٹر جاری کردیا ہے۔ اور یہ ہمیشہ کی طرح زبردست نظر آرہا ہے۔ ٹائیگر شراف کی باغی 3 میں اس بار تین گناہ ایکشن کی بات کی جارہی ہے اور بتایا جارہا ہے کہ فلم میں ایسا ایکشن پیش کیا جائے گا جو پہلے نہیں دیکھا گیا ہوگا۔ ویسے بھی ٹائیگر شراف جیسے ایکشن اسٹار ہو تو ایکشن کے لیول کو اگے لے جانا فطری بات ہے۔

ٹائیگر شراف کی فلم کا پوسٹر فلم سازوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے اور لکھا ہے اب تک کے سب سے بڑے دشمن کے خلاف۔ اسکی اب تک کی سب سے بڑی لڑائی۔ ایک قوم کے خلاف کھڑا ہوگا باغی۔ باغی 3 کا ٹریلر 6 فروری کو ۔ اس طرح باغی کی جھلک دیکھنے کے لیے فینس کو تین دن اور انتظار کرنا ہوگا کیونکہ ٹائیگر شراف کاایکشن اس ٹریلر کی خاصیت جو ہوگا۔

یہ فلم 6 مارچ کو ریلیز ہونے کے لیے پوری طرح تیار ہے جس میں ٹائیگرشراف اور شردھا کپور اہم رول میں ہے۔

Tags:

You Might also Like