Type to search

فیشن

ہندوستان کی پہلی سپر ماڈل مدھو سپرے

مدھو سپرے

فیشن ڈسک، 5 نومبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مدھو سپرے ماڈلنگ کی دنیا میں اپنے بولڈ انداز کے لیے جانی جاتی ہے۔ لیکن آپکو جان کر حیرانی ہوگی کہ مدھو ایک ماڈل نہیں بلکہ ایک اتھیلٹ بننا چاہتی تھی۔

ہندوستان کی پہلی مس انڈیا یونیورس مدھو اپنا سالگرہ 14 جولائی کو مناتی ہے-مدھوماڈلنگ میں اپنے بولڈ انداز کے لیے مشہور تھی-

مدھو کی پیدائش 14 جولائی 1971 کو ممبئی میں ہوئی- مدھو سپرے کی زندگی کے کچھ ایسے سچ، جو بے حد ہی دلچسپ ہے- اتھیلٹ سے ماڈلنگ کی دنیا میں مدھو نے سال 1990 میں 19 سال کی عمر میں قدم رکھا-

وہ 90 کی دہائی میں فوٹو گرافر گوتم کی نظر 19 سال کی مدھو پر پڑی۔ انہوں نے مدھو کا فوٹو شوٹ کیا۔ پھر کیا تھا اتھلیٹ بننے کا خواب سجائے مدھو ایک ماڈل بننے کی طرف بڑھیں۔ جاتے وقت گوتم نے مدھو سے کہا کہ تم مس انڈیا کا فارم کیوں نہیں بھرتی۔ اسکے بعد مدھو نے فارم بھرا اور شارٹ لسٹ بھی ہوگئی۔

مدھو سپرے ہندوستان کی پہلی مس انڈیا تھی، جنہوں نے مس یونیورس مقابلے میں ہندوستان کی نمائندگی کی- اس مقابلے میں مدھو دوسرے مقام پر رہی-
فائنل راؤنڈ میں جب مدھو سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے ہندوستان میں کھلاڑیوں کی پریکٹس کے لیے میدان کی جگہ کم ہونے کی بات کہی- اس جواب کی وجہ سے مدھو مقابلے میں فاتح کی جگہ تیسرے مقام پر رہی-
مدھو نے بعد میں بتایا کہ منتظمین کی طرف سے کہا گیا تھا کہ سچ بولنا ہے- کسی نے یہ نہیں کہا تھا کہ جواب سیاسی طور پر بھی صحیح ہونا چاہیئے، میں نے دل سے سچ کہا اور میں ہار گئی-
مدھو سپرے نے کہا کہ سپورٹ سے گرل ہونے کے ناطے میں نے قریب سے ان دقتوں کا سامنا کیا- جب مجھ سے جواب پوچھا گیا تو میں یہ سب بتانا چاہتی تھی لیکن میری کمزور انگریزی کی وجہ سے مجھے موقع نہیں مل پایا کہ میں انہیں جواب سے مطمئن کر پاؤں-
مدھو سپرے نے کہا کہ مشہور ماڈل ملند سمن سے بھی کافی قربیاں رہی-

دونوں نے لمبے وقت تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا- مگر ملند-مدھو ایک اشتہار کی وجہ سے کافی تنازعات میں بھی رہے-

سپر ماڈل ملند سمن کے ساتھ اس اشتہار میں مدھو اور ملند دونوں نیوڈ ہوکر جوتے کا اشتہار کرتے نظر آئے-
اس اشتہار میں مدھو اور ملند صرف جوتے پہنے اور بدن میں ازگر لپیٹے ہوئے نظر آئے-

اس فوٹو شوٹ کو پربودھا داس گپتا نے شوٹ کیا تھا- بتادیں کہ سال 2012 میں پربودھا داس گپتا انتقال کرگئے-

اس اشتہار کے سامنے آجانے کے بعد ممبئی پولیس نے اگسٹ 1995 میں مدھو اور ملند کے خلاف کیس درج کیا-
اشتہار میں ازگر کے استعمال کی بھی کافی مخالفت ہوئی-

ملند سمن اور مدھو کے اس بولڈ اشتہار کے بعد وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ، کے تحت اشتہار ایجنسی پر بھی کیس درج کیا گیا-

سال 2003 میں مدھو نے امیتابھ بچن اور کٹرینہ کیف کے ساتھ فلم بوم میں نظر آچکی ہے۔
مدھو اس وقت اٹلی میں اپنے شوہر جیان ماریا کے ساتھ رہ رہی ہے-

مدھو اور انکے شوہر کی ایک بیٹی اندرا بھی ہے-