Type to search

تلنگانہ

اگر نیا مریض نہ ہوا تو تلنگانہ ریاست 7 اپریل تک کورونا سے پاک ہوجائے گا۔ کے سی آر

تلنگانہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ

حیدرآباد،30مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ملک بھر میں قہر برپا کررہے کورونا وائرس کو لیکر ایک اچھی خبر آئی ہے۔ تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ 7 اپریل تک تلنگانہ میں کورونا وائرس سے پاک ہوجائے گا۔ سی ایم نے اتوار کو کہا کہ ریاست میں اب تک کورونا وائرس کے 70 معاملے سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے 11 لوگ ٹھیک ہوچکے ہیں جبکہ ایک مریض کی موت ہوگئی ہے۔ جانچ میں انکی رپورٹ منفی آئی ہے۔ انہیں پیر کو ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

وزیراعلی نے اتوار کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، 70 میں سے 11 مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔ انکی کورونا وائرس منفی آئی ہے۔ سبھی ضرورتی عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ انہیں پیر کو ہاسپٹل سے چھٹی دے دی جائے گی۔ فی الحال 58 لوگوں کا علاج جاری ہے۔

راؤ نے کہا کہ بیرون ملک سے تلنگانہ آئے 25،937 افراد حکومت کی نگرانی میں ہیں۔ ان لوگوں کو کورنٹائن پیریڈ 7 اپریل تک ختم ہوجائے گا۔ وزیراعلی نے کہا کہ اگر اب ریاست میں کورونا وائرس کا نیا معاملہ سامنے نہیں آتا ہے تو 7 اپریل کے بعد تلنگنہ کورونا سے پاک ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس لاک ڈاؤن کے وقت میں سیلف کنٹرول بہت ضروری ہے۔
کسانوں کے مسلہ پر بولتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ حکومت کسانوں کے فصل خریدنے کی تیاری کررہی ہے۔ 3200 کروڑ مارکٹ کو گرانٹ کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو کوپن ڈیٹ دیا جائے گا جسکے حساب سے کسان اپنا فصل مارکٹ میں لے جائیں گے۔ فصل کے ساتھ کسانوں کو اپنا پاس بک بھی لانا ہوگا۔ اسی کی بنیاد پر پیسے انکے کھاتے میں بھیجے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اگر یہ ڈسپلین فالو کرتے ہیں تو کورونا پر فاتح حاص کرلیں گے۔

Tags:

You Might also Like