Type to search

تلنگانہ

تلنگانہ میں 30 جون تک جاری رہے گا لاک ڈاؤن، بحال ہوگی انٹر اسٹیٹ ٹرانسپورٹ

lockdown

حیدرآباد،31مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مرکزی حکومت کے اعلان کردہ لاک ڈاؤن 5.0 کے مطابق تلنگانہ حکومت نے اہم فیصلہ کیا ہے۔ ریاست میں بھی 30 جون تک لاک ڈاؤن بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ کنٹینمنٹ زونس کو چھوڑ کر ریاست بھر میں سبھی قسم کی پابندیوں سے چھوٹ دے دی ہے۔

ساتھ ہی انٹر اسٹیٹ خدمات پر مرکزی کی طرف سے پابندی ہٹا دیئے جانے کے مدنظر اب ریاستی حکومت نے بھی انٹر اسٹیٹ نقل و حرکت کے لیے اجازت دے دی ہے۔ تلنگانہ سے دیگر ریاستوں کے لیے گاڑیوں کی نقل و حرکت شروع ہونے والی ہے۔ اسی طرح مرکزی حکومت کے گائیڈ لائن کے مطابق رات 9 بجے سے صبح 6بجے تک کرفیو جاری رہے گا۔

اتوار کو پرگتی بھون میں عہدیداروں کے ساتھ منعقد اعلی سطحی میٹنگ میں وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ نے یہ فیصلہ لیا ہے۔ غور طلب ہے کہ کورونا وائرس کے کنٹرول کے لیے کنٹینمنٹ زونس میں لاک ڈاؤن 30جون تک بڑھانے کا مرکزی حکومت نے 30مئی کو فیصلہ کیا تھا اور اسی کے تحت نئے گائیڈ لائنس جاری کیے ہیں۔ مرکز نے پہلے ہی اعلان کردیا ہے کہ مذہبی مقامات 8 جون سے عوام کے لیے کھولے جائیں گے۔ اسکے علاوہ ہوٹل، ریستوران، شاپنگ مال اور دیگر سرگرمیاں شروع کی جائیں گی۔ حالانکہ مرکز نے کئی فیصلے ریاستی حکومت پر چھوڑ دیئے ہیں جس سے کہ وہ اپنے ریاست کے مفادات کے مطابق فیصلہ لے سکیں۔

Tags:

You Might also Like