Type to search

ٹیکنالوجی

ہونر کا پلے 4پرو فون، زبرست سینسر سے ہوگا لیس

honor play4 pro

ٹیکنالوجی ڈسک،31مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہواوے جلد ہی ہونر پلے 4پرو فون لانچ کرنے والا ہے۔ یہ ہونر پلے سیریز کا پہلا اسمارٹ فون ہوگا 5جی کنیکٹیویٹی کے ساتھ آئے گا۔ اس فون کی انٹرنیٹ پر تصویر لیک ہوئی ہے۔ اس تصویر میں فون کا بیک پینل نظر آرہا ہے۔ جس سے فون کے بارے میں معلومات ملتی ہے۔ فون کے ریئر میں دو کیمرے سنسر نظر آرہے ہیں۔ سب سے دلچسپ یہ ہے کہ فون کے ریئر پینل پر کیمرے کے ساتھ LIDAR سینسر بھی نظر آرہا ہے۔ اس لحاظ سے یہ دنیا کا پہلا فون ہوسکتا ہے جو اس سینسر کے ساتھ مارکٹ میں دستک دے گا۔

کیا ہے LIDAR سینسر؟
ایل آئی ڈی اے آر (لائٹ ڈیٹیکشن اینڈ رینجینگ) سینسر ایک ریموٹ سیسنگ ٹیکنالوجی ہے جو پلسیڈ لیزر لائٹ کا استعمال کرکے سینسر کے اوبجیکٹ کی دوری ماپ سکتی ہے۔ یہ سینسر لیزر لائٹ کا ایمیشن کرتا ہے جس سے یہ سینسر تک لائٹ واپس آنے میں لگنے والے وقت کو ماپ سکتا ہے۔

لیدار سینسر سے کیسے بدلے گی فوٹوگرافی؟
اس سینسر کے استعمال کا کیا مقصد ہے اس بارے میں کمپنی کی طرف سے ابھی کوئی معلومات نہیں دی گئی ہے۔ پر مانا جارہا ہے کہ اس کے ذریعہ 3 ڈائمنشن ابجیکٹ کریٹ کیے جاسکیں گے۔

تین جون کو لانچ ہوگا ہونر پلے 4پرو
ہونر کے اس فون سے کمپنی 3جون کو پردہ اٹھائے گی ابھی تک سامنے آئی معلومات کے مطابق ہونر پلے 4پرو ایک 5جی ریڈی اسمارٹ فون ہوگا۔ ڈیوائس میں 40 میگاپکسل کا لینس ہوگا۔

تصویر: انٹرنیٹ سے لی گئی۔

Tags:

You Might also Like