Type to search

ٹی وی اور فلم

کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے بعد ٹڈیوں کے قہر پر تنو شری دتہ کا بیان

فلمی ڈسک،31مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2020 کی جب شروعات ہورہی تھی تب کئی لوگوں نے اپنے حساب سے پلان کرنا شروع کردیا تھا۔ لیکن انہیں کیا پتہ تھا کہ سال 2020 اپنے ساتھ کورونا وائرس جیسا بحران لائے گا۔ اس وائرس سے کئی لوگوں کی جان جائے گی اور لوگ اپنے ہی گھر میں قید ہوجائیں گے۔ اسی درمیان بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے کورونا بحران کو لیکر اپنا ردعمل دیا ہے۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹٹ پر کچھ تصویروں اور ویڈیو شیئر کی ہیں۔ اداکارہ تنوشری دتا نے کورونا وائرس اور ٹڈیوں کے حملے کے بارے میں لکھا 2020 سے مجھے کافی امیدیں تھی یہ سال میرے لیے گولڈن ایئر ثابت ہونے والا تھا لیکن کورونا وائرس بحران اور ٹڈیوں کے حملے نے سب کچھ بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔

اداکارہ تنوشری دتا نے آگے لکھا، ٹڈیوں کے حملہ،،،، مجھے یہ مذاق لگ رہا ہے؟ مجھے یاد ہے جب پلیگ آیا تھا تب دنیا میں اس طرح کا ماحول بن گیا تھا، کیا سچ میں یہ انسان کی طرف سے کیے گئے گناہوں کی سزا ہے؟ یا پھر کچھ اور مجھے سچ میں پتہ نہیں کیا؟ ایسے میں ان کسانوں کو سزا مل رہی ہے جو کہ پہلے سے کافی پریشان ہیں، اداکارہ نے اپنے دکھ بیان کرتے ہوئے آگے لکھا کیوں، بھگوان آخر ایسا کیوں؟ پہلے کورونا اب ٹڈیوں کا حملہ ؟ 2020 میں ہمیں اور کیا دیکھنا باقی ہے؟ اب صرف تباہی دیکھنا باقی ہے؟ مجھے اب اس سے ابھرنے کی ضرورت ہے۔

Tags:

You Might also Like