Type to search

تلنگانہ

سی ایم کے سی آر نے دی اگادی کی مبارکباد، کورونا وائرس سے بچنے کے لیے گھر میں ہی منائے تہوار

حیدرآباد،25مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ نے ریاست کے لوگوں کو اگادی (تلگو نیا سال) کی مبارکباد دی۔ سی ایم نے کہا، میں ریاست اور لوگوں کے خوشی، خوشحالی اور اچھے صحت کے لیے دعا کرتا ہوں۔ سی ایم کے سی آر نے کہا کہ فی الحال میں عوام کو کورونا وائرس کو شکست دینے ہے۔ اس لیے گھر میں ہی رہ کر تہوار منائے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک مہینے میں غیر ملک سے پہنچے قریب 19 ہزار سے ذیادہ لوگوں کی پہچان کرلی گئی ہے۔ انہیں کورنٹائن میں رکھنے کی کوشش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف لڑائی میں صرف اہلکار دیکھائی دے رہے ہیں۔ لیکن اس میں گرام سرپنچ ، ام پی ڈی او سے لیکر کلکٹر تک سبھی میدان میں اترنا چاہیئے اور لوگوں کو بھی غیر ضروری گھروں سے باہر نہیں نکل کر اپنا تعاون دینا چاہیئے۔

Tags:

You Might also Like