Type to search

تلنگانہ

کورونا وائرس کے لیے جی ایچ ایم سی شروع کیا کال سنٹر

حیدرآباد،25مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ( جی ایچ ایم سی) کے صدر دفتر میں کورونا وائرس سے متعلق شکایتیں سننے کے لیے ایک شکایتی سنٹر شروع کیا گیا ہے۔ جی ایچ ایم سی کمشنر لوکیش کمار نے بتایا کہ آج ہیڈکوارٹر میں شروع کیے گئے کال سنٹر میں کورونا وائرس سے متعلق اطلاعات حاصل کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ جی ایچ ایم سی کال سنٹر اپنے پرانے فون نمبر 2111-040 کے ساتھ ہی کام کرئے گا۔

اس نمبر پر کورونا وائرس (کوویڈ۔19) کے بارے میں کوئی مشکل یا شکایت درج کرائی جاسکتی ہے۔ کمشنر نے شکایتی مرکز کا دورہ کرنے کے بعد زونل سطح کے اہلکاروں سے اس موضوع پر تبادلہ کیا اور کہا کہ ہیڈ کوارٹر میں قائم نیا کنٹرول سنٹر سرکل، وراڈ اور زونل سطح کی ٹیموں اور زونل کمشنر کے ساتھ رابطہ کرئے گا۔

Tags:

You Might also Like