Type to search

Uncategorized

آندھراپردیش کے گنٹور میں خوفناک سڑک حادثے میں 6 کی موت

وجئے واڑا،10فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آندھراپردیش میں ہوئے خوفناک سڑک حادثے میں 6 لوگوں کی موت ہوگئی- یہ سرک حادثہ پیر کو گنٹور ضلع کے فرنگی پورم منڈل کے علاقے کے ریپدی گاؤں کے پاس ہوا-
ملی معلومات کے مطابق تیز رفتار سے آرہے آٹو رکشا اور منی لاری کے درمیان آمنے سامنے سے تصادم ہوگیا- اس واقع میں چھ لوگوں کی موت موقع پر ہی ہوگئی- مرنے والوں میں دو خواتین، دو بچے اور دو مرد شامل ہے-

پتہ چلا ہے کہ یہ سبھی ایلپاڈو منڈل پوٹاکوٹا گاؤں رہائشی ہے- یہ سبھی نرسا راؤ پیٹ کے پاس ایک گاؤں میں ایک تقریب میں حصہ لیکر واپس ہورہے تھے- مرنے والوں میں سومناتھ، سواتی، رما دیوی اور تین دیگر شامل ہے- واقع کی معلومات ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے- پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہاسپٹل بھیج دیا ہے- واقع کی تحقیقات کی جارہی ہے-

Tags:

You Might also Like