Type to search

جرائم و حادثات

تلنگانہ میں خوفناک سڑک حادثہ ، 5 افراد ہلاک

حیدرآباد،28مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) شمش آباد کے آؤٹر رنگ روڈ پر جمعہ کی آدھی رات کو ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں 5 افراد کی موت ہوگئی ، جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو عثمانیہ اسپتال میں شریک کرایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ، پچھے سے تیز رفتار لاری نے ٹاٹا ایس گاڑی کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ جبکہ 4 دیگر افراد شدید زخمی ہوگئے۔حادثے میں ہلاک ہونے والے سبھی لوگ کرناٹک کے رہائشی ہیں۔ حادثے کے وقت گاڑی میں 20 افراد سوار تھے۔ یہ سبھی قلی ہیں۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہیں پر بھی کام نہیں ملنے کی وجہ سے یہ سبھی واپس اپنے گاؤں رائے درگم جارہے تھے۔ اسی دوران شمشس آباد کے او آر آر پر پچھے سے آئی لاری نے تیز رفتار سے انکی گاڑی کو ٹکر مار دی، پولیس کیس درج کرکے آگے کی کاروائی شروع کردی۔

دوسری طرف پولیس کا ماننا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے روڈ بند ہے ۔ پولیس اس بات کا پتہ لگا رہی ہے کہ دو گاڑیوں کو اور آر آر پر جانے کی اجازت کیسے ملی اور کس نے دی ہے؟

Tags:

You Might also Like