Type to search

جرائم و حادثات

تامل ناڈو میں درد ناک سڑک حادثہ، بس۔لاری کی ٹکر میں 20 لوگوں کی موت

تامل ناڈو،20فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تامل ناڈو کے تیرو پور میں کیرالا ریاستی ٹرانسپورٹ کی بس اور لاری کی ٹکر سے 20 لوگوں کی درد ناک موت ہوگئی۔ حادثہ جمعرات کی صبح اوناشی قصبے کے پاس ہوا۔ پرائیوٹ مسافر بس سے لاشوں کو نکال کر تیرپور ضلع ہاسپٹل لے جایا گیا ہے۔ بتایا جارہے کہ بس بنگلور سے ترونتاپورم کی طرف جارہی تھی۔ اوناشی کے ڈپٹی تحصیل دار نے بتایا کہ مرنے والوں میں 14 مرد اور 6 خواین شامل ہے۔

کیرالا کے ٹرانسپورٹ وزیر نے بتایا کہ ‘کیرل اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے سینئر اہلکار مقام واقع پر پہنچے ہیں۔ حادثے میں 20 کی موت ہوگئی ہے۔ اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔ کے ایس آر ٹی سی کے مینجینگ ڈائریکٹر معاملے میں جانچ بیٹھائیں گے اور رپورٹ پیش کریں گے۔ حادثے میں 20 سے زیادہ لوگ زخمی بتائے جارہے ہیں۔ حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ بس کا آگے کا حصہ پوری طرح سے لاری کے نیچے آگیا ۔ حادثے والی جگہ پر کرین کی مدد سے لاری اور بس کو الگ کیا گیا۔ واقع پر پولیس موجود ہے۔

پولیس نے بتایا کہ بس بنگلور سے ترونتاپورم کی طرف جارہی تھی اور کنیٹر لاری کوئمبتور ۔ سلیم شاہرہ پر مخالف سمت سے آرہی تھی۔ تبھی دونوں کے درمیا سیدھی ٹکر ہوگئی۔ یہ واقع صبح ساڑے چار بجے ہوا۔ بس میں 48 مسافر سوار تھے جن میں 19 لوگوں کی مقام واقع پر ہی موت ہوگئی۔ ایک کی موت ہاسپٹل لے جاتے وقت ہوئی۔ جبکہ باقی لوگ زخمی ہوگئے۔

Tags:

You Might also Like