Type to search

ٹی وی اور فلم

آسکر 2020: لورا ديرن اور بریڈ پٹ بنے بہترین سپورٹنگ ایکٹر

فلمی ڈسک،10فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلمی دنیا میں آج سب کی نگاہیں آسکر فاتحین کے نام پر ہے- گذشتہ رات شروع ہوئے 92ویں اکیڈمی ایوارڈس (آسکر 2020) کے فاتحین کے نام لگاتار سامنے آتے جارہے ہیں- جہاں بیسٹ سپورٹنگ لورا دیرن اور بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر کا ایوارڈ بریڈ پٹ نے جیتا ہے- وہیں دوسرے نام بھی ہر پل سامنے آتے جارہے ہیں- بیسٹ سپورٹنگ اداکارہ لورا دیرن کا ایک وڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ ایوارڈ لیتے ہوئے کافی جذباتی نظر آرہی ہے-
لورا دیرن کو فلم ’میرج اسٹوری‘ کے لیے بہترین معاون اداکارہ کے آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

اس سے پہلے ہالی ووڈ کے مشہور اداکار بریڈ پٹ کو ’ونس اپن اے ٹائم ان ہالی ووڈ‘ کے لئے بہترین معاون اداکار کا آسکر ایوارڈ ملا۔
لاس اینجلس میں جاری ہے جس میں بہترین فلم کے لئے 9 فلموں کے درمیان مقابلہ ہے۔
لاس اینجلس میں جاری ہے جس میں بہترین فلم کے لئے 9 فلموں کے درمیان مقابلہ ہے۔
بریڈ پٹ نے ’ونس اپون اے ٹائم ان ہولی ووڈ‘ میں معاون اداکار جبکہ لورا ڈرن نے فلم ’میرج اسٹوری‘ میں معاون اداکارہ کا آسکر ایوارڈ جیت لیا۔
بہترین فلموں کیلئے ’فورڈ ورسیز فیراری‘، ’دی آئرش مین‘، ’جوجو ریبٹ، جوکر‘، ’لٹل ویمن‘، ’میرج اسٹوری‘،’ 1917‘،’ ونس اپون اے ٹائم ان ہولی ووڈ‘ اور ’پیراسائٹ ‘میں مقابلہ ہے۔
بہترین اداکار کے لئے انٹونیوبینڈیرس، لیونارڈو ڈی کیپریو، ایڈم ڈرائیور، جیکن فینکس اور جوناتھن پرائس کے درمیان مقابلہ ہے۔
بہترین اداکارہ کے لئے سنتھیااریوو، اسکارلٹ جانسن، سورس رونن، شارلیز تھیرون اور رینی زیل ویگر امیدوار ہیں۔
ایوارڈ کی مختلف کیٹگریز میں فلم جوکر سب سے زیادہ 11 نامزدگیوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔
جب کہ 1917، ونس اپون اے ٹائم ان ہولی ووڈ اور دی آئرش مین کو ایوارڈزکی 10 مختلف کیٹگریز کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔