Type to search

جرائم و حادثات

تلنگانہ میں بے قابو ہوئی پولیس کی تیز رفتار گاڑی، حادثے میں سب انسپکٹر کی موت

حیدرآباد،3مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تلنگانہ میں ہوئے سڑک حادثے میں سب انسپکٹر وانکڈوتھو کرناڈو (36) کی موت ہوگئی۔ یہ حادثہ الیر منڈل کے کندھیگدّٹھنڈا کے قریب نیشنل ہائی وے 165 کے پاس اتوار کی صبح 6:30 بجے پیش آیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ تیز رفتاری کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔

ملی معلومات کے مطابق ورنگل پولیس ٹریننگ کالج کے سب انسپکٹر وانکڈوتھو کرناڈو بولیرو گاڑی میں ورنگل سے حیدرآباد کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ تیز رفتاری کی وجہ گاڑی کے ٹائر پھٹ گئے۔ اور یہ حادثہ پیش آیا۔ انہیں سر پر شدید چوٹیں آئی۔ انہیں ایمبولینس کے ذریعہ جنگاؤں کے ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ جہاں انکی علاج کے دوران موت ہوگئی۔

انکا آبائی مقام محبوب آباد کے اورو گاؤں کے گودور منڈل ہے۔ انہیں سال 2009 میں سول کانسٹیبل کے طور پر بھرتی کیا گیا تھا اور 2014 میں انہیں ریزرو سب انسپکٹر کی حیثیت سے ترقی ملی تھی۔ 2019 میں ریزرو انسپکٹر کی حیثیت سے ترقی کے بعد ، وہ ورنگل میں پولیس ٹریننگ سینٹر میں تعینات تھے۔ الیر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Tags:

You Might also Like