Type to search

ٹیکنالوجی

ہونر میجک واچ ہوئی 7000 روپے سستی، ہونر بینڈ 5 کی قیمت میں بھی کمی

ہونر میجک واچ

ٹیکنالوجی ڈسک،10فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہونر نے ہندوستان میں اپنے دو ویئرایبل پراڈکٹ کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔ ہونر نے ہونر میجک واچ اسمارٹ واچ اور ہونر بینڈ 5 فیٹنس بینڈ کو سستا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہونر کا اسمارٹ واچ اور فیٹنس بینڈ نئی قیمت میں ای۔کامرس سائٹ فلپ کارٹ پر دستیاب بھی ہے۔ میجک واچ اور آنر بینڈ 5 کی قیمتوں میں بدلاؤ کرنے سے ٹھیک پہلے کمپنی نے ہندوستانی مارکٹ میں آنر میجک واچ 2 اور زیادہ کفایتی آنر بینڈ 5آئی کو اتارا تھا۔

ہونر واچ کی گذشتہ سال جنوری کے مہینے میں 14999 روپے میں لانچ کیا گیا تھا۔ قیمت میں کٹوتی کے بعد ہونر واچ ای۔کامرس سائٹ فلپ کارٹ پر 7999 روپے میں مل رہا ہے۔ فلپ کارٹ پر اس پراڈکٹ کو بنا سود والے ای ایم آئی اور بینکنگ ڈسکاؤنٹ کے ساتھ فروخت کیا جارہا ہے۔ اس میں 1.2 انچ ایمولیڈ ڈسپلے ہے۔ اسکا ریزولیوشن 390-390 پکسل ہے۔ یہ اسمارٹ واچ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس فون کے ساتھ چلے گا۔ اسکے بارے میں سنگل چارج میں 7 دنوں تک چلنے کا دعوی ہے۔

 

Tags:

You Might also Like