Type to search

جرائم و حادثات

مدھیہ پردیش میں ٹرک پلٹنے سے 5مزدوروں کی موت

truck accident mp

نرسنگھ پور،10مئی (ذرائع) مدھیہ پردیش کے نرسنگھ پور ضلع میں ایک سڑک حادثے میں 5مزردوں کی جان چلی گئی۔ نرسنگھ پور ضلع کے ماوہانی پولیس اسٹیشن کے پاٹھا گاؤں کے آس پاس آم سے بھرا ٹرک بے قابو ہوکر پلٹ گیا۔

اس ٹرک میں 20مزدور سوار تھے۔ جوکہ حیدرآباد سے اترپردیش ایٹا اور جھانسی جارہے تھے۔ پانچ مزدوروں کی موت ٹرک میں دب کر ہوگئی جبکہ دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ وہیں 13 زخمیوں کو کا علاج ضلع ہاسپٹل میں چل رہا ہے۔ حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ ان میں سے ایک مزدر میں کورونا کے علامات بھی ملے ہیں۔ لہذا ٹرک کے آم کو تباہ کردا دیا گیا ہے۔ وہیں سبھی کے نمونے لیے جارہے ہیں۔

کورونا بحران کی وجہ سے لوگ قومی لاک ڈاؤن کا سب سے ذیادہ اثر مزدوروں پر ہی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کام کے بنا مزدوروں کا بڑے شہروں میں زندگی گذارنا مشکل ہوگیا ہے۔ لہذا یہ مہاجر مزدور سینکڑوں کلومیٹر کا سفر پیدل کرکے گاؤں لوٹ رہے ہیں۔

جمعہ کو بھی ایسے ہی ایک حادثے سے ملک صدمے میں ہے۔ جب مہاراشٹرا سے کچھ مزدور مدھیہ پردیش کے لیے پیدل سفر کررہے تھے۔ پٹری کے کنارے چلتے ہوئے مزدور تھک کر وہیں سو گئے تھے۔ جہاں ایک مال گاڑی نے انہیں کچل دیا تھا۔

Tags:

You Might also Like