Type to search

ٹی وی اور فلم

شریا سرن برتھ ڈے اسپیشل : ٹالی ووڈ سے بالی ووڈ تک کامیاب سفر

شریا سرن

فلمی ڈسک، 11 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اور ٹالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شریا سرن آج اپنی سالگرہ منارہی ہے- انہوں نے تیلگو، ہندی اور ٹامل فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دیکھائے ہیں- انہوں نے اپنے کیریئر کی شروعات میوزک ویڈیو سے کی تھی- انہوں نے سال 2001 میں تیلگو فلم اشٹم سے کی تھی اس فلم انہوں نے نیہا کا کردار ادا کیا اور انکے ساتھ چرن نے کام کیا تھا-

شریا سرن کی پیدائش 11 ستمبر 1982 کو اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون میں ہوئی تھی- شریا کے والد پشپیدر سرن، بھارت ہیوی الیکٹریکلس لمیٹڈ میں کام کرتے تھے اور انکی والدہ نیرجا سرن دہلی پبلک اسکول میں کیمیکل سائنس کی ٹیچر تھیں، وہی سے شريا طالب علم رہ چکی ہیں۔

شریا سرن نے دہلی سے اپنی تعلیم مکمل کی ہے۔ ابتدائی تعلیم دہلی پبلک اسکول سے کی۔

اس کے بعد انہوں نے دہلی یونیورسٹی کے لیڈی شری رام کالج سے گریجویشن کیا۔

ایک بہترین اداکارہ ہونے کے علاوہ ، شریہ ایک اچھی ڈانسر بھی ہیں۔

شریا کے مطابق ، بچپن میں انہوں نے اپنی جیب خرچ بچا کر رکھی تھی اور اسے نابینا لوگوں کو عطیہ کی-

جب شریا 17 سال کی تھی، انکا خاندان دہلی منتقل ہوگیا،

کیونکہ وہ مشہور ڈانسر گرو شوانا نارائن سے کھتک سیکھنے کی خواہش رکھتی تھی-

شريا سرن نے ڈرامہ اور رومانٹک کامیڈی سے لے کر ایکشن ایڈونچر اور سائنس فکشن تک بڑے بجٹ والی فلموں میں کام کیا ہے-

ان کی سب سے زیادہ مقبول فلموں میں سنتوشم ، ٹیگور ، شیواجی: دی باس اور كنتسوامی جیسے فلم شامل ہیں۔

بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ جنوبی ہندوستانی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔

انہوں نے جنوبی فلموں کے علاوہ بھی بالی ووڈ کی کئی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

وہ بالی ووڈ کے بہت سے بڑے اداکاروں کے ساتھ فلموں میں نظر آئی ہیں۔

شریا کو اپنے ڈانس کی وجہ سے ایک بہت بڑا موقع ملا۔

وہ پہلی بار میوزک ویڈیو ‘تھرکتی کیوں ہوا’ میں نظر آئیں۔

کیمرے کے سامنے شریا کا یہ پہلا پرفارمینس تھا-

اس میوزک ویڈیو نے شریا کو بدل کر رکھ دیا تھا-

میوزک ویڈیو کے بعد مشہور پروڈیوسر-ہدایتکار راموجی نے اپنی فلم ‘اشٹم’ کے لئے شریا سرن کو سائن کیا تھا۔

اس کے علاوہ شریہ کو بیک وقت چار اور فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا۔

انہوں نے تمل ، تیلگو ، کنڑ اور ملیالم میں بہت سی نامور فلموں میں اداکاری کی ہے۔

شریا سرن نے سال 2003 میں ریلیز ہوئی فلم میری میری قسم سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔

انہوں نے اس فلم میں معاون کردار ادا کیا۔

وہیں شریا سرن کو بطور اداکارہ اصل پہچان سپر اسٹار رجنی کانت کی فلم شیوا جی دی باس سے ملی-

اس فلم میں انکی اداکاری کو خوب پسند کیا گیا-

یہ فلم سال 2007 میں ریلیز ہوئی تھی- وہیں بالی ووڈ میں شریا سرن کو پہچان فلم درشیم سے ملی-

اس فلم میں وہ اجے دیوگن کی بیوی کا رول ادا کیا تھا-

فلم اشٹم کے بعد شریا نے ناگ ارجن کی فلم سنتوشم کوسائن کیا جو ہٹ رہی،

اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیكھا۔

شریا نے کئی تیلگو اور تامل فلموں میں کیام کیا جن میں فلم اشٹم، سنتوشم، چنناكیشو ریڈی، نووے نووے، نيكو نینو ناكو نوو، ٹیگور، ایلا چپانو، ارجن، نی مناسو ناکو تیلوسو، نینونانو ، نا اللوڈو، جیسے فلمیں شامل ہے-

اسکے علاوہ انہوں نے کئی ہندی فلموں میں کام کیا جن میں ” تجھے میری قسم ، تھوڑا تم بدلو تھوڑا ہم ، شکریہ: تل ڈیتھ ڈو اس آ پارٹ ، بابُل ، آوارہ پن، مشن استبول، درشیام، ضلع غازی آباد، گلی گلی چور ہے، ایک – دی پاور آف ون، نہ گھر کا نہ گھاٹ کا، جیسے فلم شامل ہے-

فوٹو ٹیوٹر سے لی گئی۔

Tags:

You Might also Like