Type to search

ٹی وی اور فلم

برتھ ڈے اسپیشل: اجے دیوگن کی فلم پھول اور کانٹے میں بائیک انٹری کے پچھے کس کا دماغ تھا

فلمی ڈسک،2 اپریل(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اجےدیوگن لمبے وقت سے بالی ووڈ کا حصہ ہیں۔ 1991 میں انہوں نے پھول اور کانٹے سے ڈیبیو کیا تھااور تاناجی کے باکس آفس کلکشن سے بینچ مارک سیٹ کردیا ہے۔ ڈیبیو فلم میں آپ کو انکی گرینڈ انٹری تو یاد ہوگی۔ کیا آپ کو پتہ ہے یہ کس کا آئیڈیا تھا؟ آج (2 اپریل) اجے دیوگن کا برتھ ڈے ہے۔
بالی ووڈ کے بہترین ایکٹرس میں شمار اجے دیوگن کا بچپن کا نام وشال دیوگن ہے اور پیار سے انہیں راجو بلایا جاتا تھا۔ ویوگنت ایکشن ڈائریکٹر ویرو دیوگن کے بیٹے ہیں۔ اجے دیوگن کی ڈیبیو فلم پھول اور کانٹے میں انکی دو بائیک پر شاندار انٹری کو لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں۔ کیا آپ کو پتہ ہے اسکے پچھے کسکا آئیڈیا تھا۔ اس میں پوری محنت اور ایکٹیویٹی تھی اور کسی اسپیشل ایفکٹس کا سہار نہیں لیا گیا تھا۔

اجے دیوگن کی پہلی فلم پھول اور کانٹے میں وہ دو بائیک پر سوار ہوکر آئے تھے۔ انکی اس طرح سے انٹری انکے والد ویرو دیوگن کا آئیڈیا تھا۔ ویرو دیوگن خود ایکٹر نہیں بن پائے لیکن چاہتے تھے کہ انکا بیٹا ہیرو بنے۔ وہ ڈیبیو فلمل میں اجے کی انٹری یادگار بنانا چاہتے تھے اور اس میں کامیاب بھی رہے۔ ویرو اس فلم میں اسٹنٹ کو۔آرڈینیٹر تھے۔ رپورٹس کی مانیں تو اجے دیوگن نے کاجول کے ساتھ غنڈہ راج کے دوران ڈیٹینگ شروع کی تھی۔ اسکے 5 سال بعد دونوں نے شادی کرلی۔ کاجول ۔ اجے کو دو بچے ہیں۔

اجے دیوگن رازداری پسند انسان ہے۔ لیکن اسٹارس پر کافی مذاق کرتے رہتے ہیں۔ ایک چیٹ شو پر کاجول نے بتایا تھا کہ اجے دیوگن پارٹی وغیرہ میں جانا بھی پسند نہیں کرتے۔ رپورٹس کی مانیں تو اجے دیوگن کے پاس پرائیوٹ جیٹ ہے جس سے وہ شوٹنگ اور پرموشن وغیرہ کے لیے جاتے ہیں۔

اجے دیوگن کی پیدائش 2 اپریل ، 1969 کو دہلی میں ہوئی۔ وہ اصل میں پنجاب سے ہے۔ اجے کی پڑھائی ممبئی کے میٹھی بھائی کالج سے گریجویشن کیا۔ انہوں نے اپنا فلمی سفر سال 1999 میں پھول اور کانٹے سے شروع کیا۔  مہیش بھٹ کی ہدایت کاری فلم زخم اور 2002 میں راجکمار سنتوشی کی فلم دی لیجنڈ آف بھگت سنگھ کے لیے قومی فلم ایوارڈ دیا گیا۔

اجے دیوگن کی سال 2015ء میں آئی فلم سنگھم ریٹرنز کافی مقبول ہوئی تھی جس میں وہ ایک دبنگ پولیس افسر کے طور پر نظر آئے۔

Tags:

You Might also Like