Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم درشیام کی اداکارہ شریا سرن کے گھر آئی ننھی پری

شریا سرن کی بیٹی

فلمی ڈسک، 12 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم درشیام کی اداکارہ شریا سرن ماں بن گئی ہے اور اسکی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرکے دی ہے-

سال 2001 میں تیلگو فلم اشٹم سے کیریئر کی شروعات کرنے والی اداکارہ شریا کے حمل کو لیکر کئی دنوں سے افواہیں اڑ رہی تھی، ایسے میں اب اداکارہ نے خود ان افواہوں پر فل اسٹاپ لگا دیا ہے-

 

ساؤتھ کے سپر اسٹار رجنی کانت کی فلم شیوا جی دی باس سے پہچان بنانے والی شریا سرن نے ایک ویڈیو کے ساتھ آخر کار اس راز پر سے پردہ اٹھا دیا ہے- بتادیں کہ شریا 2020 میں ہی ماں بنی تھی، جسکی معلومات انہوں نے اب جاکر دی ہے-

 سال 2003 میں ریلیز ہوئی فلم میری میری قسم سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ شریا نے اس پوسٹ میں کورنٹائن کے دوران اپنے خوبصورت تجربے کو بھی شیئر کیا ہے- اداکارہ نے جو ویڈیو پوسٹ کیا ہے، اس میں انہیں اپنی بیٹی کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے-

ویڈیو کے ساتھ وہ کیپشن لکھتی ہے، ہیلو دوستوں، 2020 میں ہمارا کورنٹائن بہت ہی خوبصورت اور پگلاپن سے بھرا رہا-

جب ساری دنیا میں ایک اتھل پتھل چل رہی تھی، ہماری دنیا ہمیشہ کے لیے بدل چکی تھی-

ہماری لائف ایڈوینچر ، جوش اور سیکھ سے بھری رہی- اس دوران تحفے کے طور پر ہمارے پاس ایک پری آئی- ہم بھگوان کے شکر گذار ہیں-

غور طلب ہے کہ شریا نے انڈری کوسچیو سے 2018 میں راجستھان میں شادی کی تھی- دونوں کی پہلی ملاقات مالدیپ میں ہوئی تھی-

شادی کے بعد ہر طرف شریا کے حمل کو لیکر خوب افواہیں تھی- شریا ، شوہر کے ساتھ اسپین کے بارسلونا میں رہتی تھی، لیکن 2020 میں وہ واپس ہندوستان آگئی-

 

بتادیں کہ شریا سرن کی پیدائش 11 ستمبر 1982 کو اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون میں ہوئی تھی- شریا کے والد پشپیدر سرن، بھارت ہیوی الیکٹریکلس لمیٹڈ میں کام کرتے تھے اور انکی والدہ نیرجا سرن دہلی پبلک اسکول میں کیمیکل سائنس کی ٹیچر تھیں، وہی سے شريا طالب علم رہ چکی ہیں۔

اسکے علاوہ انہوں نے کئی ہندی فلموں میں کام کیا جن میں ” تجھے میری قسم ، تھوڑا تم بدلو تھوڑا ہم ، شکریہ: تل ڈیتھ ڈو اس آ پارٹ ، بابُل ، آوارہ پن، مشن استبول، درشیام، ضلع غازی آباد، گلی گلی چور ہے، ایک – دی پاور آف ون، نہ گھر کا نہ گھاٹ کا، جیسے فلم شامل ہے-

Tags:

You Might also Like