Type to search

ٹی وی اور فلم

تولیپ جوشی برتھ ڈے اسپیشل : کامیاب فلمیں دینے کے بعد انڈسٹری دور

تولیپ جوشی

فلمی ڈسک 11 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) شاید آپکو یاد ہوگا سال 2002 میں فلم ‘میرے یار کی شادی ہے’ فلم آئی تھی، اس فلم سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی تولیپ جوشی کی آج سالگرہ ہے-

تولیپ جوشی کی پیدائش 11 ستمبر 1979 کو ممبئی میں ہوئی- وہ ایک اداکارہ ہیں جو ہندی ، کنڑ ، ملیالم اور تیلگو فلموں میں کام کرتی ہیں- وہ ایک گجراتی والد اور والدہ زابیل جوشی آرمینیا سے ہے- انکی پرورش ممبئی میں ہوئی جمنا بائی نرسی اسکول سے تعلیم حاصل کی- بعد ازاں انہوں نے مٹھی بائی کلاج سے فوڈ سائنس اور کیمسٹری میں گریجویشن کیا-

تولیپ جوشی سال 2000 میں فیمینا مس انڈیا میں حصہ لیا- وہ فاتحین کی فہرست میں جگہ نہیں بنا پائی لیکن وہ اشتہاری ایجنسیوں کی نظروں میں آئی-
انہوں نے کئی بڑے برانڈ کے لیے کام کیا جن میں پیپسی، پونڈس، سیارام، بی پی ایل، ٹاٹا اسکائی موبائل ٹی وی وغیرہ- تولیپ جوشی پنجابی فلم جھٹ ایئرویز میں بھی کام کیا- جو سال 2013 میں ریلیز ہوئی تھی-

میرے یار کی شادی میں کام بھی تولیپ جوشی کو قسمت سے ہی ملا- اس فلم میں انکے ساتھ جمی شیرگل اور آدتیہ چوپڑا اہم رول میں تھے۔ دراصل فلم کے پروڈیوسر آدتیہ چوپڑا اپنی ایک دست کی شادی میں گئے تھے، جہاں انہوں نے ٹیولپ کو دیکھا تھا- یہی پر آدتیہ نے تولیپ جوشی کو اس فلم کے آڈیشن کے لیے آفر کیا-

حالانکہ اس وقت ٹیولپ جوشی کو ہندی ٹھیک سے نہیں آتی تھی- اسکے بعد خوب ٹریننگ لینے کے بعد ٹیولپ نے اس فلم میں کام کیا-

اس کے بعد تولیپ جوشی کے پاس کئی فلموں کے آفر آئے، انہی میں سے ایک تھی ماتربھومی- اس فلم میں ٹیولپ نے کلکی کا رول نبھایا ہے، جو پانچ بھائیوں سے ایک ساتھ شادی کرتی ہے اس وقت اس فلم کو لیکر کافی تنازعہ ہوا تھا-

اسی دوران ٹیولپ کو کیپٹن ونود نائر سے پیار ہوگیا۔ ونود مشہور ناول ‘پرائیڈ آف لائنز’ کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ ایک کامیاب بزنسمین بھی ہیں۔ ونود 1989 سے 1995 تک ہندوستانی فوج میں رہے ہیں۔ دونوں تقریبا 4 سال سے لو-ان میں رہے، بعد میں انہوں نے شادی کرلی، شادی کے بعد تولیپ جوشی شوہر ونود کے ساتھ انکی کروڑوں کی کمپنی کا کام سنبھالتی ہے- اس کمپنی کی وہ ڈائریکٹر ہے-

تولیپ جوشی کئی بالی ووڈ فلموں میں نظر آئی جن میں میرے یار کی شادی ہے، دل مانگے مور، دھوکہ، کبھی کہیں، سپر اسٹار، ڈیڈی کول، رن وے، ہوسٹل، آئی ایم سنگھ، جئے ہو، ایئرلائنس جیسے فلموں میں کام کیا- اس درمیان انہوں نے تیلگو ، پنجابی، کنڑ ، انگلیش اور ملیلالم زبانوں کی فلموں میں کام کیا-