Type to search

فیشن

شریا سرن نے تھائی۔ہائی سلٹ ڈریس میں شیئر کی تصویر

شریا سرن

فیشن ڈسک، 18 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ ایکٹرس آئے دن کسی نہ کسی ایوارڈ فنکشن میں دیکھے جاتے ہیں اور اسکے بعد انکی تصویریں سامنے آتی ہیں۔ 16 اپریل یعنی اتوار کو ہیلو ہال آف فیم ایوارڈ 2023 کا انعقاد کیا گیا جس میں بالی ووڈ انڈسٹری کے تمام شخصیات پہنچے تھے۔

 

 

اس دوران اداکارہ شریا سرن کے لک نے لوگوں کی توجہ کھینچی اور ان پر لوگوں کی نگاہیں ٹک گئی۔ شریا سرن کی تصویریں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ لوگ انکی خوبصورتی کی خوب تعریف کررہے ہیں۔

 

 

سال 2001 میں تیلگو فلم اشٹم سے کیریئر کی شروعات کرنے والی اداکارہ شریا سرن شریا سرن گذشتہ اتوار کو ہیلو ہال آف فیم ایوارڈ میں شرکت کرنے پہنچی تھی۔ اس دوران شریا فوٹوگرافرس کے کیمروں میں قید ہوگئی۔ شریا کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر تہلکہ مچائے ہوئے ہے۔

 

 

رجنی کانت کی فلم شیوا جی دی باس سے پہچان بنانے والی شریا سرن کی تھائی۔ہائی سلٹ ڈریس پہنچ کر قہر ڈھا رہی ہے۔ شریا کی ڈریس کا ڈیپ نیک لوگوں کی توجہ کھینچ رہا تھا۔ شریا کے ہر انداز پر فینس فدا ہورہے ہیں۔

 

 

شریا سرن کے بولڈ ڈریس سے اپنے ٹونڈ لیگس (پیروں) کو خوب فلانٹ کیا۔ شریا کے ہر پوز میں انکا گلیمر جھلک رہا تھا۔ شریا نے ایوارڈ فنکشن کی محفل کو اپنے نام کرلیا۔

سال 2003 میں ریلیز ہوئی فلم میری میری قسم سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی شریا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ شریا سرن نے ایوارڈ فنکشن جیسا لباس پہنا ہوا تھا۔

 

حال ہی میں شریا نے فلم میوزک اسکول کے ایک گانے کی شوٹنگ مکمل کی اس دوران پیش آئے مشکلات کو انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ کیسے انہوں نے اپنی بچی کو چھوڑ کر گوا پہنچی تھی۔

 

 

اجے دیوگن کی آن اسکرین بیوی یعنی شریا سرن نے بتایا کہ 8 مہینے کی بیمار بچی کو چھوڑ کر کرنی پڑی تھی شوٹنگ۔ فلم دریشم کی اداکارہ شریا کی فلم میوزک اسکول کا حال ہی میں ایک گانا ریلیز ہوا ہے، جس میں وہ شرمن جوشی کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔

 

 

حال ہی میں ایک انٹرویو میں شریا نے اس گانے کی شوٹنگ کے پچھے کی کہانی بتائی۔ اداکارہ کی یہ شوٹ کرنا انکے لیے کتنا مشکل رہا۔ گوا میں اس گان کی شوٹنگ تھی۔ اور شریا کی 8 مہینے کی بیٹی کے گلے میں ممپس ہوگئے تھے۔ جسکی وجہ سے وہ درد میں تھی۔ مگر گانے کی شوٹنگ کرنے کے لیے شریا کو گوا آنا پڑا۔ بیٹی کو انہوں نے شوہر کے پاس گھر پر چھوڑا۔

 

 

اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون میں 11 ستمبر 1982 کو پیدا ہوئی اداکارہ شریا نے یہ بھی بتایا کہ گوا میں اس وقت کافی گرمی تھی۔ انکا میک اپ گرمی کی وجہ سے بہے رہا تھا۔ بیٹی کی ٹینشن ، میک اپ گرمی کی وجہ نکل رہا تھا، گانے کی شوٹنگ اور اوپر سے پیریڈس بھی شریا کے آئے ہوئے تھے۔

 

 

تیلگو، ہندی اور ٹامل فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دیکھا چکی اداکارہ کے لیے وقت کافی مشکلوں بھرا رہا۔ وہ ایک وقت پر کافی غصہ بھی ہوگئی تھی۔ جو بھی کہو، شریا نے پوری لگن کے ساتھ شوٹ مکمل کیا تھا اور وہ ممبئی واپس ہوئی۔

 

شریا سرن سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں۔ شریا سرن اکثر مداحوں کے لیے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ شریا سرن آخری بار ہندی فلم ‘دریشیم 2’ میں نظر آئی تھیں۔

Tags:

You Might also Like