Type to search

ٹی وی اور فلم

شلپا شیٹی نے پی ایم ریلیف فنڈ میں 21لاکھ کا عطیہ دیا

شلپا شیٹی

ممبئی،31مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس کی وبا کے خلاف جنگ دنیا بھر میں جنگ جاری ہے۔ ہندوستان میں 21 دن کا لاک ڈاؤن جاری ہے اور فلمی دنیا کی مشہور شخصیات کورونا کے خلاف جنگ میں دل کھول کرعطیہ دے رہے ہیں- حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اس مہم میں شامل ہوئی ۔ اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا نے مل کر وزیر اعظم نریندر مودی کے امدادی فنڈ میں 21 لاکھ کی رقم جمع کرائی ہے۔ اداکارہ نے خود ٹویٹ کرکے اس بارے میں معلومات دی ہیں۔

بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا نے کورونا وائرس (کووڈ 19)سے نمٹنے کے لئے پی ایم ریلیف فنڈ میں 21لاکھ روپے کا عطیہ دیا ہے۔

کورونا وباکو شکست دینے کے لئے پوری دنیا میں جنگ لڑی جا رہی ہے۔فلم انڈسٹری سے وابستہ کئی اہم شخصیات نے بھی اپنے عطیات کے ذریعے اس مہم میں حصہ لیا ہے۔اب شلپا شٹی بھی اس فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔
شلپا شیٹی نے ٹیوٹ کرتے ہوئے لکھا انسانیت کے ناطے ہمارے ملک اور ساتھی شہریوں کو جنہیں ہماری ضرورت ہے، اب وقت ہے چلیئے ہم اپنا کریں، راج کندرا اور میں پی ایم مودی ریلیف فنڈ میں 21 لاکھ روپے عطیہ کرنے کا عہد کرتے ہیں- ساگر میں ہر بوند معنی رکھتی ہے، اس لیے میں آپ سبھی سے ان حالات سے لڑنے میں مدد کرنے کی گذارش کرتی ہوں-

Tags:

You Might also Like