Type to search

ٹی وی اور فلم

رامائن، مہابھارت کے بعد ، اب سپر ہیرو شکتیمان جلد آئے گا ٹی وی پر

ٹی وی ڈسک،31مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ملک کا پہلی ٹیلی ویژن والا سپر ہیرو شکتیمان 90 کے دہائی کے سب سے مشہور پروگرام میں سے ایک تھا- ایک ایسا سپر ہیرو جسکو دیکھنے کے لیے ملک کا ہر بچہ بے صبری سے انتظار کرتا تھا- ہم اسی شکتیمان کی بات کررہے ہیں جس نے اپنی طاقت سے سبھی کو حیران کیا اور اپن سیکھ سے لوگوں کو ضروری پیغام دیئے- اگر آپ لاک ڈاؤن میں بور ہورہے ہیں آپ شکتیمان کے فین ہیں تو آپ کے لیے اچھی خبر ہے-

لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں میں قید لوگوں کی بوریت کو دور کرنے کے لیے حال ہی میں ٹی وی کے دوردرشن چینل پر پھر سے رامائن اور مہابھارت کو نشر کرنا شروع کیا گیا ہے- یہی نہیں شاہ رخ خان کا سرکس اور بیومکیش بخشی بھی پھر دیکھنے کو مل رہا ہے- اسی کڑی میں آگے بتایا جارہا ہے کہ جلد ہی کی باری ہے ، جلد ہی اس کا سیکوئل آنے والا ہے

شکتیمان میں گنگا دھر اور شکتیمان کا کردار نبھانے والے ایکٹر اور شو کے کو-پروڈیوسر مکیش کھننہ نے شکتیمان کے سیکوئ آنے کی معلومات دی ہے، مکیش کھننہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ شکتیمان کے سیکوئل لانے پر کام کیا جارہا ہے ، ہم شکتیمان کا سیکوئل اس لیے بنا رہے ہیں کیونکہ لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ آخر بعد میں ہوا کیا، مجھے لگتا ہے کہ جیسے ہی حالات بدلیں گے ہم بہت جلد شو لیکر آئیں گے کیونکہ اس قت شکتیمان کی کافی ڈیمانڈ ہے-

Tags:

You Might also Like