Type to search

اسپورٹس

متالی راج نے امدادی فنڈ میں اتنے لاکھ عطیہ کرنے کا اعلان کیا

اسپورٹس ڈسک،31مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستان کی لیجنڈ خاتون کرکٹر متالی راج بھی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مدد کرنے کے لیے آگے آگئی ہے- متالی نے 10 لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے-

انہوں نے پی ایم فنڈ میں 5 لاکھ روپے تو وہیں، تلنگانہ وزیراعلی ریلیف فنڈ میں 5 لاکھ روپے دینے کا وعدی کرتے ہوئے ٹیوٹ کیا ہے- متالی نے اپنے ٹیوٹ میں لکھا ہے کہ ہمیں ساتھ مل کر اس مشکل وقت سے ملک کو باہر نکالناہوگا- بتادیں کہ ہندوستانی کرکٹروں میں سریش رائنا، سچن، اور گنگولی جیسے کھلاڑی نے عطیہ دے کرے اپنی ذمہ داری نبھائی ہے-

اسکے علاوہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے ٹیوٹ کرکے خفیہ چندہ کرنے کی بات کہی ہے- خاتون کرکٹروں کی بات کریں تو 16 سال کی رچا گھوش نے اپنے کھاتے سے ایک لاکھ روپے کورونا وائرس کے خلاف لڑائی لڑنے اور اس سے متاثر لوگوں کی مدد کے لیے عطیہ کا اعلان کیا ہے- کوویڈ 19 کی وجہ سے پوری دنیا اس مشکل حالت سے گذر رہی ہے- ایسے میں ہندوستان کے پی ایم مودی نے پورے ملک میں 21 دنوں تک کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے- بتادیں کہ ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے 51 کروڑ روپے عطیہ کیے ہیں-

Tags:

You Might also Like