Type to search

ٹی وی اور فلم

شاہد کپور کا ویب سیریز فرضی سے او ٹی ٹی ڈیبیو، ٹیزر جاری

ویب سیریز فرضی

فلمی ڈسک، 5 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم کبیر سنگھ ، جرسی ، جب وی میٹ جیسی ہٹ فلمیں دے چکے بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے اپنے فینس کو نئے سال پر بڑا تحفہ دیا ہے۔ انکی مقبول ویب سیریز فرضی کا ٹیزر سامنے آگیا ہے۔ شاہد کپور اپنے ایکٹینگ کیریئر میں اب تک فلموں میں ہی نظر آئے ہیں۔ لیکن اب جلد ہی وہ او ٹی ٹی پر اپنا ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔

 

سال 2023 کے پہلے ہفتے میں اس سیریز کا ٹیزر سامنے آنا فینس کے لیے کسی بڑے تحفے سے کم نہیں ہے۔

 

 

ٹیزر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہد کیمرے کو دیکھتے ہوئے پینٹنگ کرتے نظر آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ زندگی کا ایک نیا دور شروع کرنے جا رہے ہیں، کیا لوگوں کو یہ پسند آئے گا؟ لیکن ایک فنکار تو فنکار ہوتا ہے نا؟”

 

 

پنکج کپور کے بیٹے شاہد کپور کے مداح لمبے عرصے سے اس شو کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔ فرضی میں شاہد کپور بالکل انداز میں نظر آنے والے ہیں۔ شو میں وہ ایک پینٹر کے رول میں نظر آئیں گے۔

 

ناظرین ایمزون پرائم ویڈیو پر اس ویب سیریز کا لطف اٹھا سکیں گے۔ ویب سیریز فرضی کے ٹیزر کو جاری کرتے ہوئے ایمیزون پرائم نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پیج پر لکھا، نیا سال نیا مال۔

 

 

بتادیں کہ ٹیزر جاری ہونے کے بعد اسے اب تک لاکھوں لوگ پسند کرچکے ہیں۔ اس ویب سیریز کو راج اور ڈی کے نے بنایا ہے۔ اس سے پہلے دونوں کی جوڑی نے دی فیمیلی مین اور دی فیمیلی مین 2 بنائی تھی۔

 

 

دی فیملی مین فیم راج نڈیمورو اور کرشنا ڈی کے کی ہدایت کاری میں بننے والی ویب سیریز میں وجے سیتھوپتی، ک کے مینن، کبرا سیٹ، ریجینا کیسینڈرا، ذاکر حسین، بھون اروڑہ، امول پالیکر اور راشی کھنہ بھی شامل ہیں۔

 

 

ویب سیریز فرضی کے ٹیزر میں شاہد کپور کا الگ انداز دیکھنے کے بعد اب اس ویب سیریز کو دیکھنے فینس کافی پرجوش ہیں۔ اس پوسٹ پر فینس خوب کمنٹ کررہے ہیں۔ شاہد کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو شاہد اخری مرتبہ فلم جرسی میں نظر آئے تھے۔ اس فلم کے بعد وہ بلڈی ڈیڈی میں دیکھنے والے ہیں۔

Tags:

You Might also Like