Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم دیوا کا فرسٹ لک جاری، شاہد کپور ڈیشنگ انداز میں

فلم دیوا

شاہد کپور نے دسہرہ پر مداحوں کو دیا تحفہ-

آنے والی فلم دیوا سے شاہد کا ڈیشنگ لک


فلمی ڈسک، 25 اکتوبر (اردو پوسٹ) شاہد کپور کا شمار بالی ووڈ کے باصلاحیت اداکاروں میں ہوتا ہے۔ شاہد نے اپنی اداکاری کیرئیر کا آغاز سال 2003 میں رومانٹک کامیڈی فلم عشق-وشق سے کیا تھا-

 

 

 

اس فلم کے بعد اداکار نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور کرینہ کپور کے ساتھ فلم جب وی میٹ، تبو کے ساتھ حیدر، اڑتا پنجاب جیسی کئی ہٹ فلمیں انڈسٹری کو دیں۔

 

 

شاہد کپور کی فلم کبیر سنگھ نے ان کے کیرئیر کو ایک الگ مقام پہنچا دیا۔ وہیں او ٹی ٹی پر بھی اداکار نے فرضی اور بلڈی ڈیڈی سے ہلچل مچا دی۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shahid Kapoor (@shahidkapoor)

 

 

وہیں اب شاہد کپور دیوا کے ساتھ ایک بار پھر بڑے پردے پر ہنگامہ برپا کرنے تیاری کررہے ہیں- دسہرہ کے موقع پر ایکٹر نے اپنی اس تھریلر فلم کی ریلیز تاریخ کا اعلان کیا-

 

 

 

شاہد کپور جلد ہی ساؤتھ اداکارہ پوجا ہیگڑے کے ساتھ اسکرین شیئر کرتے نظر آئیں گے۔ میکرز نے اداکار کی آنے والی فلم کا ٹائٹل جاری کر دیا ہے جس کا نام دیوا ہے۔

 

 

 

 

دسہرہ پر فینس کو تحفہ دیتے ہوئے شاہد کی اس آنے والی فلم کی ریلیز تاریخ کا اعلان کردیا، بتادیں کہ شاہد اور پوجا کی فلم دیوا گلے سال دسہرہ پر دستک دے گی- یعنی 11 اکتوبر 2024 کو بڑے پردے پر ریلیز ہوگی-

 

 

مداحوں کا جوش بڑھاتے ہوئے میکرز نے فلم دیوا سے شاہد کپور کے لُک کا بھی شیئر کردیا- پوسٹر میں شاہد کرسپ وائٹ شرٹ پہنے ہوئے ہیں، چھوٹے بال اور داڑھی والے چہرے کے ساتھ نظر آرہے ہیں-

 

 

 

پنکج کپور کے بیٹے شاہد کپور کو پوسٹر میں بندوق پکڑے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے- بتادیں کہ دیوا کا ڈائریکشن روشن اینڈریوز کررہے ہیں- اسے زی اسٹوڈیو اور رائے کپور فلمز پروڈیوس کریں گے-

 

 

 

شاہد کپور کی پیدائش دہلی میں 25 فروری 1981 کو ہوئی، شاہد کپور کو اداکاری وراثت میں ملی ہے، شاہد کپور اداکار پنکج کپور اور نیلما عظیم کے بیٹے ہے

Tags:
Ayub Khan

Ayub Khan, MA (MCJ) MANUU, Managing Editor of Urdu Post, CEO of MAKS Media.

  • 1

You Might also Like