Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹی وی ہوسٹ منی ماتھور نے بتائی انڈین آئیڈل کی میزبانی چھوڑنے کی وجہ

ٹی وی ہوسٹ منی ماتھور

سنگنگ ریالٹی شو انڈین آئیڈل کے شروعاتی 6 سیزن منی ماتھور نے ہوسٹ کیے

منی ماتھور نے ایک پوڈ کاسٹ میں ‘انڈین آئیڈل’ کے بارے میں کئی چونکا دینے والی باتیں بتائی۔

منی ماتھور کے پہلے امیت کمار اور سنیدھی چوہان نے بھی انڈین آئیڈل کے بارے میں بتایا تھا۔


فلمی ڈسک، 8 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سینگنگ ریالٹی شو انڈین آئیڈل کو لیکر منی ماتھور نے حیران کرنے والا خلاصہ کیا ہے۔ انہوں نے اس شو کی وہ سچائی لوگوں کو بتائی ہے جو کہ واقعی حیران کردینے والی ہے۔

 

جس شو کو دیکھ کر آپ سبھی تعریف کرتے ہیں۔ اس میں لوگوں کی کہانیوں کو دیکھ کر جذباتی ہوجاتے ہیں۔ وہ سب اصل میں ایک من گھڑت ہوتی ہے۔ صحیح سنا۔ ایسا ہی منی ماتھور نے بتایا ہے، جنہوں نے اس ریالٹی شو کے 6 سیزن ہوسٹ کیے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mini Mathur (@minimathur)

 

منی ماتھور نے انڈین آئیڈل کے 6 سیزن کی میزبانی کی۔  مگر بعد میں اسے الوداع کہے دیا۔ اس وقت تو شاید وجہ نہیں بتائی۔ مگر اب ایک پوڈ کاسٹ میں انہوں نے کھل کر بات کی۔

 

 

منی ماتھور نے بتایا کہ پہلے شو کنٹیسٹنٹ کے اوپر فوکس رہتا تھا۔ مگر بعد میں مومینٹس کو کریٹ کیا جانے لگا۔ اداکارہ نے سائرس بروچا کے پوڈ کاسٹ میں خلاصہ کیا کہ انہوں نے اس شو کو کیوں چھوڑا اور اس شو نے کیسے اپنی توجہ کھو دی۔

 

 

منی ماتھور نے خلاصہ کیا کہ وہ شو کے سبھی کنٹیسٹنٹ کے قریب تھی۔ یہاں تک کہ انہیں وہ ڈنر پر گھر بھی بلاتی تھی۔ انکے ساتھ وہ گھنٹوں وقت گذارتی تھی۔

 

لیکن جب انہیں اس بات کا احساس ہوا کہ اس میں کوئی ریالٹی نہیں رہے گئی ہے تب انہوں نے شو کا ساتھ چھوڑ دیا۔

 

چھ سیزن کرنے کے بعد انہیں احساس ہوا کہ یہ شو صرف ایسا بن رہا ہے۔ ریالٹی ہے نہیں۔ بلکہ اسے بنایا جارہا ہے۔ اسے ناظرین کے لے کریٹ (بنایا) کیا جارہا ہے۔

 

منی ماتھور نے ایک واقعہ بھی سنایا جب ان سے کہا گیا کہ کنٹیسٹنٹ کے رشتہ دار شو میں آئیں گے، جنہیں دیکھ کر وہ سبھی حیران ہونے کی ایکٹینگ کریں گے۔ کیونکہ سبھی کنٹیسٹنٹ پہلے سے اس بات کو جانتے ہیں کہ انکے خاندان سے کون۔کون آرہے ہیں۔

 

اتنا ہی نہیں، ایک بار تو منی ماتھور سے ہیما مالینی اور دھرمیندر کے درمیان بھی کچھ کنسٹرکٹ کرنے کے لیے کہا گیا۔ ایک دن شو کے پروڈیوسر میرے پاس آئے اور بولے۔ ابھی وہ دھرم جی اور ہیما آرہے ہیں۔ انکا مومینٹ کرنا ہے۔ میں نے کہا۔ مومینٹ کرتے ہیں کہ ہوتا ہے؟ اور صرف یہی نہیں تھا، اسکے بعد میں نے کئی ساری چیزیں کیں اور سب ایک جیسے ہی تھی۔

 

 

ٹی وی ہوسٹ منی ماتھور کے پہلے تجربہ کار گلوکار کشور کمار کے بیٹے امیت کمار نے بھی خلاصہ کیا تھا کہ کیسے انہیں شو میں سبھی کنٹیسٹنٹ کی تعریف کرنے کے لیے کہا گیا تھا اور انکی پرفارمینس کے بارے میں زرا بھی منفی بولنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

 

 

بتادیں کہ منی ماتھور کی پیدائش 21 اگسٹ 1975 کو ہوئی۔ انکے شوہر مشہور ڈائریکٹ کبیر خان ہے، انکے بچوں کا نام ویوان خان اور سائرہ خان ہے۔ منی ماتھور ہندوستان میں سب سے زیادہ مقبول ٹی وی ہوسٹ میں سے ایک ہے۔

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mini Mathur (@minimathur)

 

 

 

ٹی وی ہوسٹ منی ماتھور نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور ایڈورٹائزنگ پروفیشنل جے والٹر تھامسن، نئی دہلی میں آئی ایم ٹی کیمپس پلیسمنٹ کے ذریعے کیا۔

انہوں نے کئی ٹی وی شوز کو ہوسٹ کیا اور اسکے علاوہ چند فلموں میں نظر آئی جن میں دل ول پیار ویار (2002)، آئی می اور میں(2013)، اور سال 2019 میں آئی ویب سیریز مائینڈ دی ملہوتراس۔