Type to search

جرائم و حادثات

مہاراشٹر:پال گھر میں کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ، 6 افراد ہلاک

ممبئی،12جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں پال گھر ضلع کے بوئسر میں ہفتہ کی شام کیمیکل فیکٹری میں ہوئے دھماکہ میں کم سے کم 6 لوگوں کی موت ہوگئی۔ ایک پولیس اہلکار نے یہ معلومات دی۔ بوئسر ممبئی سے قریب 100 کلومیٹر دور ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ دھماکہ انک فارما کے زیرتعمیر پلانٹ میں ہوا جو کولاواڈے میں واقع مہاراشٹرا انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ایم آئی ڈی سی) کے علاقے میں واقع ہے۔ پال گھر کے ایڈیشنل سپریٹنڈنٹ وکرانت دیشمکھ کے مطابق اس واقع میں چھ افراد کی موت ہوگئی جبکہ سات دیگر زخمی ہوگئے۔

اس سے پہلے ایک مقامی پولیس اہلکار نے مرنے والوں کی تعداد اٹھ بتائی تھی۔ یہ دھماکہ شام قریب سات بجکر 20 منٹ پر کچھ کیمیکل کی جانچ کے دوران ہوا۔ دھماکہ اتنا زبردست تھا کہ اسے 15کلومیٹر دور تک سنا گیا۔ دھماکہ کی وجہ سے آس پاس کے کچھ علاقوں میں کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

Tags:

You Might also Like