Type to search

اسپورٹس

سریش رائنا نے انٹرنیشنل کرکٹ کو کہا الوداع 

سریش رائنا ریٹائرمنٹ

اسپورٹس ڈسک،15 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مہندر سنگھ دھونی کے بعد سب سے نزدیکی کرکٹر اور دوستوں میں سے ایک سریش رائنا نے بھی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیکر سبھی کو چونکا دیا ہے۔

کرکٹر سریش رائنا پچھلے کافی وقت سے ٹیم انڈیا سے باہر تھے۔ رائنا نے پچھلی سلیکشن کمیٹی کو کئی بار یہ اشارہ دیا کہ انکے اندر کافی کرکٹ بچی ہوئی ہے اور وہ نمبر 4 پر بھی کھیلنے کے لیے راضی ہے۔

لیکن لگاتار التجا کرنے کے باوجود جب رائنا کو ٹیم انڈیا میں جگہ نہیں دی گئی۔ تو سریش کو بھی احساس ہوگیا کہ اب انکا بین الاقوامی کیریئر ختم ہوگیا ہے۔ ایم ایس دھونی اور سریش کے ایک ہی دن ریٹائرمنٹ سے یہ بات صاف ہوگئی ہے کہ دونوں نے یہ فیصلہ بالکل اچانک نہیں لیا ہے۔ بلکہ اندازا لگایا جاسکتا ہے کہ یہ طے شدہ تھا۔

 

مہندر سنگھ دونی کے 15 اگست کو ریٹائرمنٹ لینے کے اعلان کے بعد چنئی سپر کنگس میں ان کے ساتھی کھلاڑی سریش رینا نے بھی بین الاقوامیکرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا ہے۔

کرکٹر سریش رائنا 27 نومبر 1986 کو اترپردیش کے مراد نگر میں پیدا ہوئے۔

بائیں ہاتھ کے بلے باز رینا نے سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ دھونی کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے فوراً بعد ہی رینا نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ پر لکھا کہ وہ بھی دھونی کے اس سفر میں شامل ہورہے ہیں۔

آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے کامیاب بلے بازوں میں شمار سریش نے ٹیم انڈیا کے لیے اپنا آخری ونڈے 17 جولائی 2018 کو انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ تو سریش رائنا نے اپنا آخری ٹی 20 میچ بھی اس سے کچھ ہی دن پہلے 8 جولائی 2018 کو کھیلا تھا۔

اسکے بعد سریش کو بھلے ہی 2019 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں جگہ نہیں دی گئی۔ لیکن سریش نے ہار نہیں مانی اور وہ لگتار یہ کہتے رہے کہ وہ ٹیم انڈیا میں واپسی کے لیے تیار ہے۔

Tags:

You Might also Like