Type to search

ٹی وی اور فلم

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ ایف کا ڈانس ویڈیو وائرل

عالیہ فرنیچر والا

فلمی ڈسک،15جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ میں سیف علی خان کے ساتھ ڈیبیو کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ عالیہ ایف (عالیہ فرنیچر والا) سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے۔ عالیہ نے سیف علی خان اور تبو کے ساتھ فلم جوانی جانیمن میں کام کیا ہے۔ اداکارہ اکثر اپنے فیٹنس اور ڈانس ویڈیو فینس کے درمیان شیئر کرتی نظر آتی ہے۔ عالیہ ایف نے پھر سے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جو خوب وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیو میں ڈانس پراکٹس کرتی نظر آرہی ہے۔ انہوں نے اسکے کیپشن میں لکھا، اسکے پہلے والے پوسٹ میں اپنے میرا فیلئر ورژن کا لطف اٹھایا۔ جس میں میرے ہیئر ایکسٹینشن گرتے دیکھائی دے رہے ہیں۔

بتادیں کہ عالیہ فرنیچر والا نے نتین کاکڑ کی فلم جوانی جانیمن سے ہندی فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کیا ہے۔ اس فلم میں عالیہ کے ساتھ ایکٹر سیف علی خان اور اداکارہ تبو نظر آئے تھے۔ یہ فلم باکس آفس پر ذیادہ کچھ کمال نہیں دیکھا پائی۔ لیکن فلم میں عالیہ کی اداکاری کو کافی تعریف ملی۔ عالیہ حالیہ میں سیف علی خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو شیئر کیا تھا۔

 

عالیہ ایف کے اس ڈانس ویڈیو کو فینس خوب پسند کررہے ہیں اور ساتھ ہی اس پر ردعمل بھی دے رہے ہیں۔ انکے ویڈیو کو 2 لاکھ سے ذیادہ بار دیکھا جاچکا ہے۔ حال ہی میں عالیہ کا ایک اور ویڈیو وائرل ہوا تھا۔ اس ویڈیو میں جوانی جانیمن اداکارہ یوگا کرتی نظر آئی تھی۔ حالانکہ انہوں نے بتایا کہ اس یوگا پوز کے لیے کئی بار کوشش کرنے کے بعد آخر کار وہ اپنی کوشش میں کامیاب ہوئی۔

Tags:

You Might also Like