Type to search

ٹی وی اور فلم

رچا چڈا نے بتایا بالی ووڈ کا یہ کالا سچ

فلمی ڈسک،10ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکارہ رچا چڈا ان دنوں اپنی فلم شکیلہ کو لیکر بحث میں ہے، اس فلم میں وہ بولڈ کردار نبھا رہی ہے، اسکے علاوہ ان دنوں رچا اپنی ویب سیریز ان سائڈ ایج کو لیکربھی سرخیوں میں ہے- رچا نے حال ہی میں ایک کالے سچ سے پردہ اٹھایا، رچا نے کہا کہ تضادات پر تمام مباحث کے باوجود دنیا بھر کے فلم  کاروبار میں خواتین کو ابھی بھی اپنے مرد ہم منصب کے مقابلے میں کم معاوضہ دیا جارہا ہے، رچا نے کہا، مجھے آو ٹی ٹی کی دنیا میں بدلاؤ دیکھائی دے رہا ہے- ہم ایسی کہانیاں لکھ رہے ہیں، جہاں ایسے مسائل پر معاملات پر بحث و مباحثہ ہورہی ہے، اس طرح کنڈیشنگ میں بدلاؤ کیا جارہا ہے-

اداکارہ نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ اس وقت میں ایسے فلم سازوں اور اداکاروں کے ساتھ کام کررہا ہوں، جو اس خیال میں یقین کرتے ہیں کہ معاوضہ کے لیے صرف اہلیت ہی معنی رکھنا چاہیئے-

رچا ان سائڈ ایج 2 میں دیکھائی دے گی- یہ سیریز کا دوسرا سیزن ہے- ان سائڈ ایج 2 کی ہدایت کرن انشومان نے کیا ہے، وہیں اسکے مصنف بھی ہے-

Tags:

You Might also Like