Type to search

ٹی وی اور فلم

ریپر سنگر بادشاہ برتھ ڈے اسپیشل: اپنے گانوں سے بالی ووڈ میں مقام بنایا

سنگر بادشاہ

فلمی ڈسک،18 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ انڈسٹری میں ریپر بادشاہ نے خوب نام کمایا ہے۔ ایک کے بعد ایک ہٹ دے کر انہوں نے فینس کا دل جیتا ہے۔ اور آج وہ اپنی سالگرہ منارہے ہیں۔

ریپر سنگر بادشاہ کی پیدائش 19 نومبر 1985 کو دہلی میں ہوئی- انکے والد اور والدہ پنجاب سے ہیں- انہوں نے جیسمین سے شادی کی- انکی ایک بیٹی جیسمی گریس ہے-
انہوں نے اسکول کی پڑھائی بال بھارتی پبلک اسکول، پتمپورا، دہلی سے کی-
آدتیہ پرتیک سنگھ سسوڈیا، جسے ہم بادشاہ کے نام سے جانتے ہیں- وہ ایک ہندی، ہریانوی اور پنجابی ریپر اور گلوکار ہے، انہوں نے سال 2006 میں یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ ہپ ہپ گروپ مافیا منڈیر سے کیریئر شروع کیا تھا-
انہوں نے سال 2012 میں ہنی سنگھ سے الگ ہوکر ہریانوی گانا کر گئی چھول، گانا ریلیز کیا گیا- جسے سال 2016 کی بالی ووڈ فلم کپور اینڈ سنس میں لیا گیا-
انکا ڈی جے والے بابو، گانا 24 گھنٹوں میں انڈین آئی ٹیونس چارٹ میں پہلے نمبر پر آگیا جس انکے ساتھ آستھا گل تھی-

پنجابی ریپر بادشاہ کہتے ہیں کہ ایک وقت ایسا آیا تھا جب میری محبوبہ نے انہیں اس لیے چھوڑ دیا تھا کیونکہ ایک مستحکم کیریئر کو انہوں نے منتخب کیا تھا۔
پنک ولا کو دیئے انٹرویو میں وہ کہتے ہیں کہ میں ان سے بہت پیار کرتا تھا۔ جب میں تین سال کا تھا تب سے انہیں چاہتا تھا۔ وہ میرے ساتھ تھی لیکن بعد میں مجھے اس لیے چھوڑ کر چلی گئی کیونکہ میں انکے لیے ایک صحیح پسند نہیں تھا۔

آپ کو بتادیں کہ سنگر بادشاہ نے اپنے کیریئر کی شروعات سال 2006 میں کی تھی۔ انہوں نے ابھی تک کئی ہٹ دیئے جس میں کر گئی چول، وخرا سواگ، جیسے گانے شامل ہے۔ انہوں نے سوناکشی سنہا کے ساتھ فلم خاندانی شفا خانہ میں بھی اہم رول نبھایا ہے۔