Type to search

قومی

کورونا وائرس لاک ڈاؤن: ٹیلی کام کمپنیاں ایک مہینے کے لیے مفت خدمات دے: پرینکا گاندھی کی اپیل

دہلی،29مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے بڑی تعداد میں مزدور شہروں سے گاؤں کی طرف لوٹ رہے ہیں ، ٹریفک بند ہونے کی وجہ سے مزدور اپنے خاندان کے ساتھ پیدل گھروں کی طرف لوٹ رہے ہیں۔ گھر جارہے ان لوگوں کے مسائل کو دھیان میں رکھتے ہوئے پرینکا گاندھی نے خط لکھ کر ٹیلی کام کمپنیوں کو انسانی بنیادوں پر مدد کی اپیل کی۔

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ملک کی اہم موبائل فون خدمات مہیا کرنے والی کمپنیوں سے آؤٹ گوئینگ اور ان کمنگ خدمات کو ایک ماہ تک مفت کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ ان مشکل حالات غریبوں کو اپنے گھر والوں سے بات کرنے میں آسانی ہوسکے۔

محترمہ گاندھی نے کہا کہ ان لوگوں کو راحت دینے اور انہیں اپنے اہل خانہ سے بات کرنے کے لئے ایک ماہ تک انسانی بنیاد پر مفت موبائل فون خدمات دستیاب کرائی جانی چاہیے۔

ٹیلی کام کمپنیوں سے اپیل کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ ایسے حالات میں اپنی موبائل خدمات میں ان کمنگ اور آوٹ گوئینگ کو ایک ماہ کے لیے فری کردے۔ تاکہ مرد ، عورتیں اور بچے اپنی زندگی کے سب سے مشکل سفر میں خاندان کے رابطے میں رہ سکے۔ انہیں امید جتائی ہے کہ ٹیلی کام کمپنیاں انکے گراہکوں پر مثبت رویہ اپناتے ہوئے موبائل خدمات جاری رکھیں گی۔

Tags:

You Might also Like