Type to search

اسپورٹس

کوروناوائرس سے جنگ کے لیے 10 سالہ شطرنج کھلاڑی نے دیکھائی دریا دلی

تریپورہ ،29مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس کا خطرہ دن بہ دن بڑھتا جارہا ہے پوری دنیا میں لوگ وائرس سے پریشان ہوگئےہیں ۔ ہندوستان میں اس وقت کورونا سے بچنے کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایسے میں اس مشکل بھرے وقت میں کئی لوگ مدد کے لیے آگے آرہے ہیں۔ ایک طرف جہاں بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار نے 25 کرور روپے کا عطیہ دیا ہے تو وہیں سریش رائنا اور سچن جیسے کھلاڑی بھی سامنے آکر مدد کررہے ہیں۔

ان حالات میں تریپورہ کی رہنے والی 10 سال کی شطرنج کھلاڑی عرشیہ داس نے بھی اپنا قدم بڑھایا ہے اور وزیراعلی ریلیف فنڈ میں اپنا تعاون کرتے ہوئے 10 ہزار روپے کی مدد کی ہے۔ عرشیہ داس کے اس حوصلے کو دیکھ ترپورہ کے وزیراعلی تریپورہ کے وزیر اعلی نے بپلب کمار دیب نے ٹویٹ کر کے مبارکباد دی اور ساتھ ہی لکھا ہے میں اس دس سال کی شطرنج کھلاڑی عرشیہ کو اس مشکل وقت میں انکی طرف سے مدد کی گئی رقم کے لیے شکریہ کہنا چاہتا ہوں۔ انکا مستقبل روشن رہے اسکی دعا کرتا ہوں، غور طلب ہے کہ جہاں کئی لوگ آگے آکر مدد کررہے ہیں تو وہیں ہندوستانی کرکٹر وراٹ کوہلی ، دھونی اور روہت شرما جیسے کھلاڑی ابھی تک وزیراعظم ریلیف فنڈ میں کوئی مدد نہیں کی ہے۔

Tags:

You Might also Like