Type to search

قومی

‘نمستے ٹرمپ’ پر 100 کروڑ خرچ کیے تو مزدوروں کے لئے مفت ریل سفر کیوں نہیں: پرینکا گاندھی

نئی دہلی،4مئی (بھاشا) کانگریس کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے مہاجر مزدوروں سے ریلوئے کی طرف سے مبینہ طور پر کرایہ لیے جانے کو لیکر پیر کو حکومت پر تنقید کی اور سوال کیا کہ جب نمستے ٹرمپ، پر 100 کرور روپے خرچ کیے جاسکتے ہیں تو پھر بحران کے وقت مزدوروں کو مفت ریل سفر کی سہولت فراہم کیوں نہیں کرائی جاسکتی ؟

پرینکا نے ٹیوٹ کیا مزدور نیشن بلڈر ہیں۔ مگر آج وہ در در کی ٹھوکرے کھا رہے ہیں۔ پرینکا نے سوال کیا، جب ہم بیرون ملکوں میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کو ہوائی جہازوں سے واپس لیکر آسکتے ہیں جب نمستے ٹرمپ پروگرام میں سرکاری خزانے سے 100 کروڑ روپے خرچ کرسکتے ہیں، جب ریل وزیر پی ایم کیئر فنڈ میں 151کرور روپے دے سکتے ہیں تو پھر مزدوروں کو بحران کی اس گھڑی میں ریل سفر کی سہولت کیوں نہیں دے سکتے؟ پرینکا گاندھی نے کہا، انڈین نیشنل کانگریس نے فیصلہ لیا ہے کہ وہ گھر لوٹنے والے مزدوروں کے ریل سفر کا پورا خرچ اٹھائے گی۔

غور طلب ہے کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے پیر کو کہا کہ ان مزدوروں کو لوٹنے پر ہونے والے خرچ کے اخراجات پارٹی کی ریاستی یونٹ برداشت کرئے گی۔

Tags:

You Might also Like