Type to search

قومی

بھارت بچاؤ ریلی میں پرینکا گاندھی کا بی جے پی پر حملہ، ملک پیارا ہے تو آواز اٹھائیں

نئی دہلی، 14 ڈسمبر (بھاشا) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے شہریت قانون کو لیکر ہفتہ کو نریندر مودی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے اپیل کی کہ آئین کو بچانے اور ملک کو تقسیم سے بچانے کے لیے سبھی آواز اٹھائیں۔ پرینکا نے کانگریس کی طرف سے منعقد بھارت بچاؤ ریلی، میں کہا، یہ ملک پریم کا ملک ہے۔ عدم تشدد کا ملک ہے۔ نوجوانوں کے خوابوں کا ملک ہے۔ یہ ایسا ملک ہے جسکے فوجی ملک کے لیے جان دینے کا جذبہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا ، ہمیں اس ملک کو بچانا ہے کیونکہ اس پر ایک ایسی حکومت کا سایہ ہے جس میں مساوات نہیں ہے۔ پرینکا نے کہا، پہلے پوری دنیا ہماری طرف دیکھ رہی تھی۔ ترقی ہورہی تھی۔ آج بی جے پی کی حکومت میں روزگار بڑھانے کے بجائے کم ہورہی ہے۔ مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ چھوٹے اور تاجر پریشان ہے۔ انہوں نے کہا، حقیقت یہ ہے کہ بی جے پی ہے تو 45 سال میں سب سے زیادہ مہنگائی مکمن ہے۔

شہریت قانون کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس کی جنرل سکریٹری نے کہا، اس حکومت میں ایسے قانون بن رہے ہیں جس سے ملک کا آئین خطرے میں ہے۔ یہ تقسیم کرنے والا ہے۔ انہوں نے کہا، میں کشمیر سے اروناچل تک سب سے کہنا چاہتی ہوں کہ آپ اپنی آواز اٹھائیں۔ اگر ہم چپ رہیں گے تو امبیڈکر کی طرف سے لکھا گیا آئین ختم ہوجائے گا اور ملک کا بٹوارا جوجائے گا۔

پرینکا نے کہا، آج چاروں طرف ناانصافی ہے۔ خواتین محفوظ نہیں ہے۔ سبھی کو ملک کر ہندوستان کو بچانا ہے۔ ہریانہ کے سابق وزیر اعلی بھوپندر سنگھ ہوڈا نے کہا کہ کسان برباد ہورہا ہے۔ اسکے لیے تمام کارکن زمین پر لڑیں۔ قابل ذکر ہے کہ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ ، کانگریس سربراہ سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس پارٹی ہفتہ کو دہلی کے رام لیلا میدان میں بھارت بچاؤ ریلی منعقد کررہی ہے۔ اس ریلی کا مقصد بی جے پی حکومت کی تقسیم کرنے والی پالیسوں کو اجاگر کرنا ہے۔

Tags:

You Might also Like