Type to search

قومی

گنا کسان کی خودکشی پر پرینکا گاندھی کی بی جے پی پر حملہ

نئی دہلی، 05 جون (ذرائع) اترپردیش کے مظفر نگر میں ایک گنا کسان نے خودکشی کرلی- الزام ہے کہ شوگر مل انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے کسان کو خودکشی کے لیے مجبور ہونا پڑا، اس معاملے میں کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یوگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا، اور کہا کہ میں نے پہلے ہی آگاہ کیا تھا-

پرینکا گاندھی نے لکھا، اپنی گنے کی فصل کو کھیت میں سوکھتے دیکھ اور پرچی نہ ملنے کی وجہ سے مظفر نگر کے ایک گنا کسان نے خودکشی کرلی- بی جے پی کا دعوی ہے کہ 14 دنوں میں پوری ادائیگی دی جائے گی، لیکن ہزاروں کروڑ دبا کر شوگر مل بند ہوچکی ہے-

مظفر نگر کے سیسولی نئی آبادی کے رہنے والے گنا کسان اوم پال کی لاش جمعرات کو اسکے کھیت میں بنی ٹیوب ویل کے ایک پیڑ پر لٹکی ملی-

Tags:

You Might also Like