Type to search

بزنس

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل 20 ویں دن اضافہ

petrol-and-diesel

دہلی،26جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے۔ آج (جمعہ) 20ویں دن لگاتار قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پیٹرول کی قیمت میں 21 پیسے فی لیٹر کا اضافہ اور ڈیزل میں 17 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جسکے بعد دہلی میں ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 80.13 روپے ہوگئی ہے اور ایک لیٹر ڈیزل کے لیے آپ کو 80.19 روپے چکانے ہونگے۔ اس طرح 20 دن میں ڈیزل 10.80 روپے فی لیٹر مہنگا ہوچکا ہے۔ پیٹرول کی قیمتوں میں بھی تقریبا 10 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

حیدرآباد میں پیٹرول کی قیمت 82.96 روپے اور ڈیزل 78.19 روپے ہے۔

بتادیں کہ 7 جون سے پیٹرولیم کمپنیوں نے آج جمعہ تک لگاتار 20 دن پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں (پیٹرول کی قیمت میں گذشہ اضافہ نہیں کیا گیا تھا) میں اضافہ کیا ہے۔ اس سے پہلے 82 دنوں تک قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا تھا۔ دہلی میں یہ پہلی بار ہے کہ ڈیزل پیٹرول سے بھی مہنگا فروخت ہورہا ہے۔

Tags:

You Might also Like