Type to search

بزنس

پہلی بار پیٹرول سے مہنگا ہوا ڈیزل، مسلسل 18ویں اضافہ

petrol price

بزنس ڈسک،24جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) لاک ڈاؤن کے بعد سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ تاریخ میں پہلا موقع ہوگا جب ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت پیٹرول سے ذیادہ ہوگئی ہے۔ آج ایک بار پھر تیل مارکیٹنگ کمپنی (ایچ پی سی ایل ، بی پی سی ایل ، آئی او سی) نے قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ کمپنیوں نے 18 ویں دن پٹرول کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی لیکن ڈیزل کی قیمتوں میں 48 پیسے کا اضافہ کیا ہے۔

حیدرآباد میں پیٹرول کی قیم 82.79 روپے ہے اور ڈیزل 77.6 روپے فی لیٹر ہے۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر یہ ہوا ہے کہ یہ پہلی بار پٹرول سے مہنگا ہوا ہے۔ پچھلی دہائیوں سے پیٹرول کی قیمتیں ڈیزل کی قیمتوں سے کہی ذیادہ رہی ہے۔ چہارشنبہ کو ہوئے اضافہ کے بعد دہلی میں ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 79.88 روپے ہوگئی ہے۔ جبکہ پیٹرول کی قیمت 79.76 روپے فی لیٹر ہے۔ غور طلب ہے کہ ایک طرف پچھلے 15 دنوں سے خام تیل کی قیمت 40-35 ڈالر فی بیرل کے درمین ہے۔ وہیں دوسری طرف ملک میں پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

گذشتہ 18 دنوں میں 10.25 روپے مہنگا ہوا پیٹرول

ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پچھلے 18 دنوں میں پیٹرول کی قیمتوں میں تقریبا 8.50 روپے کا اضافہ کیا ہے۔ وہیں ڈیزل میں گذشتہ 18 دنوں میں 10.25 روپے مہنگا ہوا ہے۔

Tags:

You Might also Like