Type to search

بزنس

دیوالی پر تحفہ: حکومت نے پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی میں 5 روپے اور ڈیزل پر 10 روپے کم کیے

petrol-and-diesel

نئی دہلی، 4 نومبر (ذرائع) مرکزی حکومت نے دیوالی کے ایک دن پہلے عام آدمی کو بڑی راحت دی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے پیٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی 5 روپے اور ڈیزل پر 10 روپے کم کردیا ہے۔

یہ شرح جمعرات کو دیوالی کے دن سے لاگو ہوجائے گی۔ 3 نومبر کو دہلی میں پیٹرول کی قیممت 110.4 لیٹر تھی۔ اس میں ایکسائز ڈیوٹی کا حصہ 32.90 لیٹر اور ویٹ قریب 25.31 لیٹر تھا۔

اب آدھی رات سے ایکسائز ڈیوٹی 5 روپے کم ہوکر 27.90 لیٹر ہوجائے گی۔ یعنی دہلی میں پیٹرول 5 روپے فی لیٹر سستا ہوکر 105.04 فی لیٹر ہوجائے گا۔

اس میں ایکسائز ڈیوٹی کا حصہ 31.80 لیٹر تھا اور ویب قریب 14.37 لیٹر تھا۔ اب آدھی رات سے ایکسائز ڈیوٹی 10 روپے کم ہوکر 21.80 لیٹر ہوجائے گی۔

یعنی دہلی میں ڈیزل 10 روپے فی لیٹر سستا ہو کر 88.42 روپے فی لیٹر ہو جائے گا۔

 

وہیں ممبئی میں دیوالی کے دن اس کمی کے بعد پیٹرول 110.85 روپے اور ڈیزل 96.62 روپے فی لیٹر ملے گا، کولکتہ میں پٹرول 105.49 روپے اور ڈیزل 91.57 روپے فی لیٹر ملے گا۔

جبکہ اس تبدیلی کے بعد چنئی میں پٹرول 101.66 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.59 روپے فی لیٹر ملے گا۔ حکومت نے پٹرول کے مقابلے ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی کو دو گنا کم کیا ہے۔ اس لیے ڈیزل کی قیمتیں مزید نیچے آنے والی ہیں۔

دنیا بھر میں ابھی خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ تیل کمپنیاں اسی کے حساب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کررہے ہیں۔

اکتوبر میں تقریا ہر دن ہی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اگر اس سال کی بات کریں تو پیٹرول 25 روپے کے قریب اور ڈیزل 20 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہوگیا ہے۔

وہیں اتر پردیش حکومت نے ویٹ میں پیٹرول پر 7 روپے اور ڈیزل پر 2 روپے کم کیے ہیں۔ ریاستی حکومت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات نونیت سہگل نے “بھاشا ۔ پی ٹی آئی” کو بتایا کہ مرکز کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل پر بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے کی ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کے بعد، اتر پردیش حکومت نے پیٹرول پر 7 روپے اور ڈیزل پر 10 روپے کی شرح کم کر دی ہے۔ اس طرح اترپردیش میں اب پیٹرول اور ڈیزل دونوں ہی 12-12 روپے سستا ہو جائیں گا۔

ریاستوں سے ویٹ کم کرنے کی اپیل
یہی نہیں، اکسائز ڈیوٹی میں کمی کے ساتھ مرکزی حکومت نے ریاستوں کو پیٹرول اور ڈیزل پر ویٹ کم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
مرکز کا کہنا ہے کہ ویٹ میں کمی سے عام آدمی کو مہنگائی سے مزید راحت ملے گی۔ وہیں مرکز کی طرف سے ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کے بعد اب ریاستوں پر ویٹ کو لیکر اخلاقی دباؤ بڑھ گیا ہے۔

Tags:

You Might also Like