Type to search

بزنس

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

petrol price

بزنس ڈسک،29جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے۔ لگاتار21 دن اضافے کے بعد گذشتہ اتوار تیل کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوا۔ آج (پیر) ایک بار پھر پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ نیوزایجنسی کے مطابق آج دہلی میں پیٹرول پر 5پیسے فی لیٹر اور ڈیزل پر 13پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ جسکے بعد دہلی میں ایک لیٹر پیٹرول کے لیے آپ کو 80.43روپے اور ڈیزل کے لیے 80.53 پیسے چکانے ہونگے۔

گذشتہ جمعہ کو پیٹرول پر 21پیسے فی لیٹر اور ڈیزل پر 17پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوگیا ہے۔ ہفتہ کو پیٹرول پر 25پیسے فی لیٹر اور ڈیزل پر 21 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا تھا۔ اتوار کو تیل کی قیمتوں نہیں بڑھائے گئے تھے۔

Tags:

You Might also Like