Type to search

ٹی وی اور فلم

وکی کوشل، ترپتی دیمری کی جوڑی فلم میرے محبوب میرے صنم میں نظر آئے گی

اداکارہ تریپتی دیمری

فلمی ڈسک، 14 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) وکی کوشل جلد ہی ایک رومانٹک کامیڈی فلم میں نظر آئیں گے۔ آنند تیواری کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی شوٹنگ اس سال کے شروع میں ختم ہوئی ہے- فلم میں اداکار کے ساتھ تریپتی دیمری اور پنجابی سپر اسٹار ایمی ورک بھی نظر آئیں گے۔

 

 

 

 

میرے محبوب میرے صنم فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر اور ان کے ساتھیوں نے اعلان کیا تھا کہ روم-کوم کو 25 اگسٹ 2023 کو رکشا بندھن والے ہفتے میں ریلیز کیا جائے گا- اس وقت فلم کا نام راؤلا رکھا گیا تھا- حالانکہ اب فلم نے نئے ٹائٹل کا اعلان ہوچکا ہے- پروجیکٹ سے جڑے اندرونی ذرائع کے مطابق فلمساز آنند تیواری کی اگلی فلم کا نام میرے محبوب میرے صنم ہوگا۔

 

 

میرے محبوب میرے صنم 25 اگسٹ کو سینما گھروں میں دستک دے گی، میرے محبوب…میرے صنم میں رومانس کے ساتھ ناظرین کو کامیڈی بھی دیکھنے کو ملے گی- معلومات کے مطابق تینوں ہی دلچسپ کرداروں میں نظر آنے والے ہیں، فی الحال فلم کا ابھی پوسٹ پروڈکشن کا کام چل رہا ہے-

 

 

 

 

وکی کوشل کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو وکی ویجن کے ساتھ اپنی اگلی فلم کی تیاری کررہے ہیں-

بتادیں کہ اداکارہ تریپتی دیمری کی پیدائش 23 فروری 1994 کو ہوئی- انکے والدین میناکشی دیمری اور دنیش دیمری ہے۔ اتراکھنڈ کے چوملی ضلع کے ایک چھوٹے سے گاؤں ناگ کی رہنے والی ہے۔ 27 سالہ اداکارہ نے دہلی میں پڑھائی کی۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Triptii Dimri (@tripti_dimri)

 

انہوں نے سال 2017 میں پوسٹر بوائزسے ایکٹینگ کی دنیا میں ڈیبیو کیا تھا- فلم میں انہوں نے ریا کا کردار نبھایا تھا- جس میں سنی دیول ، بوبی دیول اور تلپڑے لیڈ رول میں تھے-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Triptii Dimri (@tripti_dimri)

 

پوسٹر بوائے اور لیلی مجنوں اور ہارر تھریلر فلم بلبل سے اپنی خاص پہچان بنانے والی اداکارہ تریپتی فلم بلبل میں زبردست کا کام کیا تھا اور انہیں اسکے لیے بہترین اداکارہ برائے اوریجنل فیمیل ایوارڈ بھی مل چکا ہے-

بتادیں کہ اداکارہ تیپتی دیمری فلم اینیمل میں نظر آنے والی ہے۔ جو ڈسمبر میں ریلیز ہوسکتی ہے۔

Tags:

You Might also Like