Type to search

ٹی وی اور فلم

نیپوٹزم پر پوجا بھٹ کا ردعمل، کنگنا رناوت پر پوجا بھٹ کا نکلا غصہ

pooja-bhatt

فلمی ڈسک،8جولائی(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سوشانت سنگھ راجپوت کے انتقال کے بعد سے ہی لگاتار فلم انڈسٹری میں نیپوٹزم پر کھل کر بحث چل رہی ہے۔ مشہور شخصیات بھی فلم انڈسٹری میں ہونے والے امتیازی سلوک پر اپنے خیالات رکھ رہے ہیں۔

ادھر مہیش بھٹ کی بیٹی پوجا بھٹ نے نیپوٹزم پر ایک بڑا بیان دیا ہے۔ ساتھ ہی اداکارہ نے کنگنا رناوت پر بھی اپنے غصے کا اظہار کیا ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ پوجا بھٹ نے ایک کے بعد ایک ٹویٹ کرکے نیپوٹزم جیسے مسئلے پر کھول کر اپنی رائے رکھی ہے۔

 انہوں نے ایک نہیں بلکہ کئی ٹیوٹ کیے ہیں۔ جو سوشل میڈیا پر خوب سرخیاں بٹور رہے ہیں۔ پوجا بھٹ نے ٹیوٹ کرتے ہوئے لکھا، اس وقت کے ہاٹ موضوع نیپوٹزم کے بارے میں بولنے کے لیے مجھے کہا گیا۔ جسکے بارے میں لوگ غصے میں ہے۔ ایک ایسے شخص کے طور میں جو اس خاندان سے تعلق رکھتی ہوں۔ جو نئے ٹیلنٹیڈ ایکٹرس، موسیقار اور ٹیکنیشین کو لانچ کرتا ہے۔ میں صرف ہنس سکتی ہوں اور اسکا تصور کرسکتی ہوں۔

پوجا بھٹ نے آگے کہا، ایک وقت ایسا تھا جب بھٹ خاندان پر ایکٹرس کے خلاف کچھ کرنے کا الزام لگایا گیا تھا اور صرف نئے ایکٹرس کے ساتھ کام کرنے اور بڑے ستاروں کے پچھے نہ بھاگنے کے لیے چھوٹا محسوس کرایا جاتا تھا۔ اور آج وہی لوگ نیپوٹزم کارڈ کھیل رہے ہیں؟

گوگل اور ٹیوٹ کرنے والے لوگ بولنے سے پہلے سوچتے نہیں ہے۔ کنگنا رناوت کو لیکر پوجا بھٹ نے کہا، اور کنگنا رناوت کے لیے وہ بہت شاندار ہے، اگر انہیں خاص فلمس کے ذریعہ گینگسٹر فلم کے ذریعہ لانچ کیا جاتا، ہاں انوراگ باسو نے انہیں کھوجا، لیکن خاص فلم نے انکے ٹیلنٹ کو پہچانا اور فلم میں لیا۔ یہ کوئی چھوٹا کارنامہ نہیں تھا۔ انکے سبھی کوششوں کے لیے انہیں بہت بہت نیک تمنائیں دینا چاہتی ہوں۔

 

اداکار پوجا بھٹ نے اپنے اگلے ٹویٹ میں لکھا ، تو یہ نیپوٹزم لفظ سے کسی اور کو ذلیل کرنے کی کوشش کرو دوستوں، لیکن جن لوگوں نے دہائیوں سے ہمارے فراہم کردہ اسپرنگ بورڈ کے ذریعہ سے فلموں میں اپنا راستہ تلاش کر لیا ہے۔ وہ جانتے ہیں ہم کیا چاہتے ہیں۔ اور اگر وہ بھول گئے ہیں تو انکی ٹریجڈی ہے۔ ہمارا نہیں۔

Tags:

You Might also Like