Type to search

ٹیکنالوجی

اوپو کلر او ایس 7 آپریٹنگ سسٹم ہندوستان میں لانچ

ٹیکنالوجی ڈسک،27نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اوپو نے منگل کو اپنا نکسٹ جنریشن کسٹم  اینڈروئیڈ پر مبنی آپریٹنگ سسٹم کلر او آر ایس 7 ہندوستان میں لانچ کردیا۔ کلر او ایس 7 کی خاص خوبیوں میں اسکا انفینٹی ڈیزائن کانسپٹ اور یونیک خصوصی طور سے ہندوستان کے لیے تیار کیے گئے کئی فیچرس شامل ہے۔ ان یونیک فیچرس میں ڈوکولٹ اور ہندوستانی یاگاردوں کے لائیو وال پیپر سمیت دیگر ہے۔

اوپو کلر او ایس 7 کمپنی کے پرانے آپریٹینگ سسٹم کے مقابلے فاسٹ ہے۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ ایک ساتھ کئی ایپ استعمال کرنے پر بھی اسکا ایپ ریسپانس ٹائم 30 فیصد بڑھ گیا ہے۔ اوپو نے گیم کھیلنے کے دوران ٹچ ریسپانس اور فریم ریٹ میں بہتری کےلیے اس میں او سینس کا استعمال کیا ہے۔ اس سے موبائل پر گیم کھیلتے وقت ٹچ ریسپانس 21.6 اور فریم ریٹ 38 فیصد بہتر ہوا ہے۔

بیٹری کی کم کھپت اور پراوئیوسی

اوپو کے اس نئے آپریٹینگ سسٹم کا انفینیٹی ڈیزائن فیچر آپ ک  ہلکے ویژول اپروچ کے ساتھ آسان یوزر انٹرفیس دے گا۔ اس آپریٹینگ سسٹم میں آئی کانس کسٹمائز کیے گئے ہیں۔ ساتھ  ہی اس میں کمپنی نے ڈارک موڈ شامل کیا ہے۔ جو بیٹری کی کھپت بھی کم کرا ہے۔ اسکے علاوہ اس میں پرائیوٹ سیف جیسے فیچرس دے کر کمپنی نے پرائیوسی پر بھی فوکس کیا ہے۔ یہ فیچر تھرڈ پارٹی ایپس کو آپ کے فوٹو اور ویڈیو جیسے ڈیٹا کا تک رسائی نہیں دیتا ہے۔

Tags:

You Might also Like