Type to search

ٹیکنالوجی

اوپو اے55ایس 5جی اسمارٹ فون 4000ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ لانچ

اوپو اے55ایس 5جی

ٹیکنالوجی ڈسک،22 نومبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اوپو اے55ایس 5جی اسمارٹ فون کو کئی لیکس کے بعد آخر کار لانچ کردیا گیا ہے۔ اوپو اے55ایس فون اسنیپ ڈریگن 480 پروفیسر سے لیس ہے۔

فون میں ڈوئل ریئر کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔ فون میں ہول پنچ ڈسپلے موجود ہے۔ جسکا سائز 6.5انچ ہے۔

اوپو اے55ایس 5جی میں 4000ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔ فون کو جاپان میں لانچ کیا گیا ہے۔ فون دو کلر آپشن میں موجود ہے۔ اس اسمارٹ فون میں باٹم ایج پر 3.5ایم ایم آڈیو جیک ملے گا۔

اوپو اے55ایس 5جی کے اسپیسیفیکیشن
اوپو کے اس فون میں اینڈروئیڈ 11 پر مبنی کلر او ایس 11 پر کام کرتا ہے۔
فون میں 6.5انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے (2400-1080 پکسل) ایل سی ڈی ایل ٹی پی ایس ڈسپلے دیا گیا ہے۔
پکسل ڈیٹینسی 405 پی پی آئی ہے۔
فون میں ریفریش ریٹ 90 ہرٹز، اور ٹچ سیمپلنگ ریٹ 108 ہے۔
وہیں این ٹی ایس سی 96فیصد ہے۔
فون کوالکوم اسنیپ ڈریگن 480 پروسیسر سے لیس۔
فون میں 4جی بی ریم دی گئی ہے۔
اسٹوریج 128جی بی
مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعہ اسٹوریج بڑھانے کی سہولت۔

اوپو اے55ایس 5جی کی قیمت
یہ اسمارٹ فون گرین اور بلیک کلر آپشن میں پیش کیا گیا ہے۔ فون کی پری بکنگ شروع ہوگئی ہے۔ اسکی پہلی سیل 26 نومبر کو ہوگی۔
اوپو کے اس فون کی جاپان میں قیمت 32800 (تقریباً 21,200 روپے) ہے، جس میں فون کا 4 جی بی ریم + 64 جی بی اسٹوریج ویرینٹ دستیاب ہے۔

اوپو اے55ایس 5جی کے کیمرا فیچرس
فون میں ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ملے گا۔
ایف/ 2.2 لینس کے ساتھ 13 میگا پکسل کا پرائمری سینسر
ایف/ 2.4 لینس کے ساتھ 2 میگا پکسل کا ڈپتھ کیمرا
سیفلی اور ویڈیو کالنگ کے لیے ایف/ 2.0 لینس کے ساتھ 8 میگا پکسل کا کیمرا۔

فون کے دیگر فیچرس
فون میں 4000ایم اے ایچ کی بیٹری۔
وائی فائی 802.11اے سی،
آڈیو جیک 3.5ایم ایم
بلوٹوتھ وی5 اور یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ
فون کا وزن 178گرام

فون میں سینسرس
ایکسلرومیٹر
گائروسکوپ سینسر
میگنیٹک سینسر
آپٹیکل سینسر
پروکسیمیٹی سینسر

Tags:

You Might also Like