Type to search

آٹو موبائل

ٹاٹا موٹرس کی اگلی 7 سیٹوں والی ایس یو وی کا نام  گراویٹاس

آٹو ڈسک،27نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹاٹا موٹرس ہندوستان میں جلد نئی 7 سیٹر ایس یو وی اتارنے جارہی ہے اور اسکا نام گراویٹاس رکھا گیا ہے۔ گراویٹاس دراصل ہیریئر کا 7 سیٹر اپ گریڈ ورژن ہوگا، جسے پہلے بززرد کہا جارہا تھا۔ کمپنی یہ ایس یو وی فروری 2020 میں آٹو ایکسپو 2020 کے دوران لانچ کرسکتی ہے۔

گراویٹاس کو لگژری ایس یو وی کہتےت ہوئے ٹاٹاموٹرس نے کہا کہ یہ اسٹرکچر اور کریکٹر کے درمیان پرفیکٹ بیلنس ہوگی۔ ٹاٹا موٹرس کی پیسنجر  وہلکل بزنس یونٹ کے صدر مینک پاریک نے کہا، ہم اپنی ایس یو وی کا نام بتاتے ہوئے اچھا محسوس کررہے ہیں اسکا نام ٹاٹا گراویٹاس ہوگا۔ اسکے ساتھ ہم اپنے کسٹمرس کو ایک اور اسیٹٹ آف آرٹ پراڈکٹ دینے کے لیے پرجوش ہیں۔

مینک نے کہا گراویٹاس لگژری اور پرفارمینس دونوں کے معاملے میں بہترین ہوگی اور ہم کسٹمرس کے لیے اسے فروری 2020 میں لانچ کرنے جارہے ہیں۔ ہیریئر کے بعد یہ ایس یو وی ’’او ایم ای جی اے آر سی’ پلیٹ فارم کی طرف سے آنے والا دوسرا وہیکل ہوگی۔ اس پلیٹ فارم کو جیگوار لینڈروور کے ساتھ مل کر تیار کیا گیا ہے۔

Tags:

You Might also Like