Type to search

ٹی وی اور فلم

الیانا ڈی کروز کا باڈی شیمنگ پر خلاصہ

فلمی ڈسک،27نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اپنے انداز سے ہمیشہ ناظرین کے دلوں میں راج کرنے والی اداکارہ الیانا ڈی کروز نے اس بات کا خلاصہ کیا ہے کہ انہیں ہمیشہ سے اپنے جسم کو اسکے اصلی شکل میں قبول کرنے میں پریشانی رہی ہے- اسی کے ساتھ 33 سالہ اس اداکارہ کا کہنا ہے کہ فی الحال وہ خوش ہے اور پہلے سے اب کہیں زیادہ وہ اپنے جسم  کی عزت کرتی ہے-

ایک انٹرویو میں الیانا نے بتایا، مجھے اپنے جسم کو اسکے اصلی شکل میں قبول کرنے میں ہمیشہ سے پریشانی رہی ہے- میں ایک ایسے حالت میں آچکی ہوں، جہاں میں یہ جیسا ہے اسے اسی شکل میں پسند کرنا سیکھ رہی ہوں- اب میں جسم کو پہلے سے کہیں زیادہ عزت دینے دینے اور اسکی کافی دیکھ بھال کرنے لگی ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ یہ دیکھ رہا ہے ، تو میں ابھی خوش ہوں-

بالی ووڈ اداکارہ الیانا ڈی کروز کو جو بات سب سے زیادہ پریشان کرتی ہے وہ یہ کہ سوشل میڈیا پر انکی تصویروں میں چھیڑ چھاڑ ، ایڈیٹینگ، کا استعمال کرکے کچھ خاص اعضا کو ابھار کر دیکھایا جاتا ہے-

جب میری کچھ اس طرح کی تصویریں سامنے آئی تو مجھے کافی غصہ آیا، ان میں کچھ اعضا کو حقیقت سے زیادہ ابھار کر دیکھایا گیا تھا، اگر میرا وزن بڑھ گیا تو اسے مانا جاسکتا ہے، میں آج سے نہیں 14-13 سال کی عمر سے باڈی شیمنگ کا سامنا کررہی ہوں-

لمبے وقت بعد الیانا پھر سے ملٹی اسٹارر فلم پاگلپنتی کے ساتھ بالی ووڈ میں اپنی واپسی کررہی ہے- انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ ڈائٹ اور فیٹنس سے جوڑے کچھ ٹپس شیئر کیے ہیں- ایک وقت ایسا تھا جب میں مہینوں تک پاگلوں کی طرح ورک آوٹ کیا کرتی تھی- میرا وزن کم ہوجاتا اور میں اچھی دیکھنے لگتی تھی- اسکے بعد میں اسے کچھ وقت کے لیے چھوڑ دیا، تب مجھے احساس ہوا کہ اگر آپ اپنی زندگی کو پوری طرح سے بدل دیتے ہیں تو اس سے بدلاؤ آنے لگتے ہیں-

انہوں نے آگے کہا کہ میں پہلے جم میں کافی زیادہ وقت گذرا کرتی تھی اور کھانے پر اتنا زیادہ توجہ نہیں دیتی تھی پھر مجھے احساس ہوا کہ آپ جیسا دیکھتے ہیں اسکا نوے فیصد آپ کیا کھاتے  ہیں اسے پر منحصر کرتا ہے- تو آپ اچھا کھانا کھانے کی ضرورت ہے- آنے والے وقت میں الیانا د بگ بل میں ابھیشیک بچن کے ساتھ نظر آنے و الی ہے-

Tags:

You Might also Like